?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے جب تک سیاسی انتشار کو ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔
کوئٹہ میں نواب لشکری رئیسانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا رسمی دورہ نہیں، آج پاکستان کی ضرورت ہے کہ لوگ جانیں کہ بلوچستان کے لوگ کیا سوچ رہے ہیں کیوں کہ بلوچستان 10، 15 سالوں سے سانحات کا شکار ہے، آج بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں، بلوچستان کی معیشت متاثر ہو رہی ہے اور نوجوان مایوس ہو رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ بلوچستان میں یہ معاملات کیوں ہیں؟ یہ ممکن نہیں کہ پاکستان امیر ہو اور بلوچستان غریب رہ جائے، بلوچستان کو پاکستان کا امیر ترین صوبہ ہونا چاہیے، بلوچستان کے وسائل جب تک یہاں کے نوجوانوں کو نہیں ملیں گے تو امن نہیں آئے گا، یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں لوگ اغوا ہو رہے ہوں، قتل ہو رہے ہوں اور ملک کے معاملات درست چل رہے ہوں، عوام کو حقیقی نمائندگی اور وسائل دینے سے ہی بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے۔
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی انتشار کو ختم نہیں کیا جائے گا تو معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک کے معاملات آگے نہیں بڑھیں گے، آئین میں رہ کر وسائل کی تقسیم کرنی ہے اور معاملات کو چلانا ہے، اس سے باہر جائیں گے تو معاملات خراب ہوں گے، دہشت گردی کا مقابلہ ہم پر لازم ہے لیکن یہ معاملات کیوں پیدا ہو رہے ہیں اس کی جڑ تک بھی جانا ہوگا۔ اس موقع پر نواب لشکری رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے 99 فیصد لوگ فارم 47 کی پیداوار ہیں، پاکستانی اسٹیبلشمنٹ نے بلوچستان کی حکومت کو مذاق بنا دیا ہوا ہے، اس کی کم تعداد کو وہ کرش کرکے اپنے چھوٹے چھوٹے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ملک کی تیسری لمبی موٹر وے کی منظوری دے دی
?️ 13 جولائی 2021پشاور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر
جولائی
سڈنی میں فلسطین حامی سیاستدان پولیس تشدد کا شکار
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:آسٹریلیا کی گرین پارٹی کی سابق امیدوار ہانا توماس سڈنی
جون
غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف 9 عرب ممالک کا مشترکہ بیان
?️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، عمان، قطر، کویت، مصر
اکتوبر
ٹک ٹاک انسٹاگرام جیسی فوٹو ایپ لانچ کرنے کو تیار
?️ 12 اپریل 2024سچ خبریں: ٹک ٹاک ایک فوٹو شیئرنگ ایپ لانچ کرکے سوشل میڈیا
اپریل
سی آئی اے کو ایک ذلت کا سامنا
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی جاسوس ایجنسی سی آئی اے کے ایک سابق ملازم کو
جولائی
فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن
اپریل
بھارت پاکستان شطرنج؛ کس کا دماغ پڑھنا بہتر ہے؟
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اسلامی جمہوریہ
مئی
وفاق میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کا سیاسی تعاون پر اتفاق
?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے
فروری