سی ڈی اے کی طرف سے ہمارے اوپر یلغار کی گئی، بیرسٹر گوہر خان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی طرف سے ہمارے اوپر یلغار کی گئی۔

اسلام آباد میں پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں پارٹی کے سینٹرل آفس کا تقدس ہوتا ہے، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی طرف سے ہمارے اوپر یلغار کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس کا مقصد ہمارے راستے میں رکاوٹوں کو کھڑا کرنا تھا، کور کمیٹی کا اجلاس آج ہم نے باہر سڑک پر منعقد کیا، ہم سی ڈی اے کی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، ہم واضح کرنا چاہتے ہیں ہم پر امن ہیں، ہماری عورتوں کو جیلوں میں ڈالا گیا لیکن ہم پھر بھی مشتعل نہیں ہوئے۔

بعد ازاں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے بتایا کہ اس فرسودہ نظام میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہے، کل رات کو ہم سب نے دیکھا کہ فرسودہ نظام کے بلڈوزر آئے، ہمارے ساتھ وہی کیا گیا جو فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے، پاکستان کی قوم اور ایک ایک ورکر کے دل میں عمران خان کی محبت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عامر مغل کو رات کو پولیس گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ایڈووکیٹ علی بخاری اور ہم نے ان کو رات کے 3 بجے بازیاب کروایا، اس نظام کے خلاف ہم آخری حد تک لڑیں گے، شہباز شریف اور مریم نواز کی حکومت کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ جس وقت عمران خان کا آرڈر ہوگا تو اسی وقت سے ہماری تحریک شروع ہوجائے گی، پانی کا ایک قطرہ بھی پہاڑ کو چیر دیتا ہے۔

اس کے بعد شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں، یہ سیاسی طور پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکے تو یہ اب ہمیں شکست دینے کے لیے طاقت کا استعمال کررہے ہیں، آئین کی بحالی ہمارا سب سے بڑا سیاسی ٹارگٹ ہے، پاکستان کا تاثر بیرونی دنیا میں انتہائی خراب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد ہسپتال میں زندگی موت کی جنگ لڑرہی ہیں، ہماری خواتین ایک سال سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہی ہیں، تمام سختیوں کے باوجود ہم نے پرامن پروقار تشخص برقرار رکھا ہے، ججوں پر چڑھائی کی جارہی ہے، یہ مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں، نوازشریف نے ہمیشہ فکس میچ کھیلا ہے، ہمارے نوجوانوں کا مستقبل روشن نہیں لگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں تیز ہوا اور آندھی کے باعث پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں درخت گرگیا، درخت گرنے سے 2 افراد اور ایک بچہ زخمی ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کیوں؟

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں اور خیبر پختونخوا کے قبائلی رہنماؤں

ایران اور روس نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے: سی آئی اے کے ڈائریکٹر

?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا کہ 2000

صیہونیوں کا غزہ کے خلاف خودکش ڈرونز کا استعمال

?️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن نے غزہ کی پٹی کے خلاف خودکش ڈرونز

امریکی سینیٹر نے ایک بار پھر پیوٹن کے قتل کا مطالبہ کیا

?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:  ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم نے روسی صدر ولادیمیر

انصار اللہ کی جانب سے بائیڈن کے ریاض اور تل ابیب کے دورے کی مذمت 

?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں:   یمن کی انصار اللہ استقامتی تحریک کے سیاسی دفتر نے

واحد پچھتاوا یہ ہے کہ اپنے دور اقتدار میں جنرل باجوہ پر اعتماد کیا، عمران خان

?️ 30 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا

صیہونی حکومت کی جانب سے ایک نئے اسکینڈل کا اعلان

?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس نیٹ ورک نے انکشاف کیا کہ ریپڈ

تارکین وطن کے خلاف امریکی تاریخ کی سب سے بڑی مہم جلد شروع ہوگی؛ٹرمپ کا اعلان

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریب حلف برداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے