?️
کوئٹہ(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سی پیک کے ذریعے پورے خطے میں معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ، بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں معاشی ترقی کا آغاز ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے پاکستان تحریک انصاف حکومت کے صوبہ بلوچستان میں شروع منصوبوں کی تفصیلات جاری کردیں۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان خوشحال ہوگا تو پاکستان خوشحال ہوگا۔ وزیر اعظم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کا وعدہ کیا اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے عملی اقدامات کیے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بلوچستان کی ترقی اور عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دی، انہوں نے بلوچستان کے کئی دورے کیے، دوروں میں انہوں نے بلوچستان کے معاملات میں ذاتی دلچسپی کا اظہار کیا۔انہوں نے منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مغربی روٹ سی پیک کی منظوری دی، ژوب، کچلاک منصوبے کا آغاز کیا گیا۔ ہوشاب آواران 146 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے۔ منصوبے اپنے مقررہ وقت سے 20 فیصد تیزی سے انجام دیا جا رہا ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مغربی بائی پاس، ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھا، کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس منصوبے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔ موڑ کچ ہرنائی 165 کلو میٹر شاہراہ، 198 کلو میٹر بسیمہ خضدار پر کام جاری ہے۔ بسیمہ خضدار شاہراہ بھی رواں سال دسمبر میں مکمل ہو جائے گی، منصوبوں کا سنگ بنیاد گزشتہ برس وزیر اعظم عمران خان نے رکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جل جو بیلہ منصوبے کا سنگ بنیاد وزیر اعظم آئندہ ہفتے رکھیں گے، کراچی چمن کوئٹہ خضدار منصوبے کے ایک سیکشن کی پروکیورمنٹ مکمل ہو چکی ہے، 330 کلو میٹر کے دوسرے سیکشن کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے، دونوں سیکشن بی او ٹی کے تحت مکمل ہوں گے۔ سڑک کی طوالت 796 کلو میٹر ہے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ سڑکوں کے منصوبوں سے بلوچستان میں فاصلے کم ہوں گے، سڑکوں سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور فصلیں بروقت مارکیٹ پہنچ سکیں گی۔ بلوچستان کے منصوبوں سے ملک کے دیگر حصوں سے رابطے بحال ہوں گے، ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں معاشی ترقی کا آغاز ہوگا، سی پیک کے ذریعے پورے خطے میں معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔


مشہور خبریں۔
ہم مسلمان ہیں؛شامی نژاد شہری کا سویڈن حکومت کے چہرے پر زور دار طمانچہ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: شامی نژاد جس نے سویڈن کی طرف سے دیے گئے
جولائی
صہیونی قیدیوں کی لاشیں قابض حکومت کی رسوائی کا باعث
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی متعدد حلقوں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے
فروری
ماسکو کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے تل ابیب کی جدوجہد
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: روس میں یہودی ایجنسی کا بحران پیدا کرنے کے بعد
جولائی
کارکن کے قتل کے ثبوت ختم کیے جارہے ہیں، تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے، عمران خان
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا روانہ
?️ 10 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بطور سپہ
دسمبر
امریکی ریاست کینٹکی میں فائرنگ ؛ 5 افراد ہلاک و زخمی
?️ 16 اگست 2026سچ خبریں:امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکسنگٹن کے چارلس ینگ پارک میں
اگست
امریکہ یعنی اسلحہ اور بغیر اسلحے کے امریکہ کچھ نہیں!
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: امریکہ کی فطرت اور اس ملک کی اصل ثقافت اور
جون
ٹرمپ نے عراقچی کا پیغام دوبارہ شیئر کر دیا
?️ 12 جون 2026سچ خبریں: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے وزیرِ خارجہ
جون