?️
پشاور (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پنجاب حکومت کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔
اپنے خط میں سہیل آفریدی نے پنجاب کے دورے کے دوران پروٹوکول سے متعلق مبینہ خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، پنجاب میں دورے کے دوران میرے ساتھ نامناسب رویّے اور بدتمیزی کی گئی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ روا رکھا گیا سلوک عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،پنجاب میں سکیورٹی اقدامات غیر ضروری اور حد سے زیادہ تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،موٹر وے سروس ایریاز تک رسائی نہ دینا بھی سنگین مسئلہ تھا۔ سہیل آفریدی کا خط میں کہنا تھا کہ مجھے بدنام کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی اور منشیات سے جوڑنے کی مہم ریاستی اداروں سے منسلک اکاؤنٹس سے چلائی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کردار کشی کی مہم کی سخت مذمت کرتا ہوں، ایسے اقدامات بین الصوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتے ہیں، اںہوں ننے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور واقعے کی دوبارہ تکرار نہ ہونے کی یقین دہانی کا مطالبہ کر دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے خط کو مستقبل کی قانونی اور سرکاری کارروائی کیلئے باضابطہ ریکارڈ قرار دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا وجود ختم ہونے والا ہے، اسرائیلی سینیر دانشور نے سنسنی خیز انکشاف کردیا
?️ 2 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے ایک سینیر دانشور اور تجزیہ نگار
جون
صیہونی حکومت میں جبری فوجی خدمات
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:فوجی میدان میں صیہونی حکومت کے بنیادی اور سنگین مسائل میں
جون
تیونسی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:تیونس کے شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت میں سخت حفاظتی
مارچ
عوام ریلیف سے محروم، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 10،10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا
?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں
مارچ
ترسیلات زر میں اضافے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
?️ 14 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کے ایس
اپریل
حزب اللہ کے خلاف امریکی منصوبے اور مصر کے انٹیلی جنس چیف کی بیروت آمد
?️ 2 نومبر 2025حزب اللہ کے خلاف امریکی منصوبے اور مصر کے انٹیلی جنس چیف
نومبر
نیتن یاہو نے ان 4 وجوہات کی بنا پر جنگ بندی کو قبول کیا
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: عطوان نے رائی الیوم نیوز سائٹ پر لکھا کہ نیتن یاہو،
نومبر
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، ندی نالے بپھر گئے، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلالیا
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، نالہ
جولائی