سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہوگی۔ رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں نے باجوہ کو اس وقت کہا آپ نے جو میرے خلاف کیس بنایا میرا رب حساب لے گا، جنرل (ر) باجوہ نے اُس وقت کہا کہ وہ کیس میں نے نہیں بنایا تھا، اُس تقریب میں میری باجوہ سے تلخی ہوئی تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ خبر سنی ہے کہ جنرل (ر) باجوہ گرے ہیں لیکن یہ اُدھوری خبر ہے، واش روم میں گرنے سے اتنی گہری چوٹ نہیں آسکتی۔

وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر کا کہنا تھا کہ سلمان صفدر فرینڈ آف کورٹ کی حیثیت سے جیل ملاقات کرنے گئے، سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا، یہ سپریم کورٹ کا اپنا ایک اعتماد ہے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کا موقف ہے بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات میسرہیں، محمود اچکزئی نے بانی سے ملاقات بارے ابھی تک عدالت سےرجوع نہیں کیا،8 فروری کی کال پر یہ کچھ نہیں کر سکے، عوام اب اِس طرح کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے اس دن ملاقات بھی ہو جائے گی، اُنہیں فی الحال ملاقات نہیں لانگ مارچ یا موت چاہیے، وہ جب مہم جوئی سے واپس آجائیں پھر ملاقات بھی ہو جائے گی۔

مشہور خبریں۔

پہلے امریکی پوپ "لیو” نے قوم پرست پالیسیوں پر تنقید کی

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: پوپ لیو نے آج کسی مخصوص ملک یا قومی رہنما

چین روس کو ہتھیار دے رہا ہے یا نہیں، امریکہ کیا کہتا ہے؟

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چین سے

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی

لاہور: علیمہ خان کے بیٹے کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد، جیل منتقل

?️ 30 اگست 2025 لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور

وزیراعظم نے مون سون 2026 سٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی

?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے

وزیراعلی پنجاب کا سی سی ڈی کو ناجائز اسلحہ کے خاتمے کا ٹاسک

?️ 11 مارچ 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی مریم نواز شریف نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے

عالمی میڈیا میں ایران کے خلاف جنگ کے اثرات؛ خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور علاقائی جنگ کے پھیلاؤ پر تشویش

?️ 9 ستمبر 2026سچ خبریں:عالمی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف امریکی اور صہیونی جنگ

سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان

?️ 20 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) نامور اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے