🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی مجھے بانی چیئرمین نے تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے کوئی ہدایات دی ہے، میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیادہیں، اسپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
قبل ازیں جیو نیوز نے یہ خبر دی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کے ساتھ مل کر وزیر اعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور ان کی بہنوں نے ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی بات کی، اس موقع پر عمران خان کو اپوزیشن اتحاد اور محمود خان اچکزئی کے سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ عمران خان نے ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے کو آگے بڑھانے کا پلان بنانے کا حکم دیا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد کو فیصلے پر عملدرآمد کا اختیار دیا، عمران خان نے کہا موجودہ حکومت کو پارلیمنٹ کے باہر اور اندر ٹف ٹائم دیں۔
اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ سپیکر اور وزیراعظم دونوں کے خلاف عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے عدم اعتماد کا معاملہ وقتی طور پر روکا ہے، اگر عدم اعتماد لائیں تو سمجھا جائے گا کہ جنگ میں بھی سیاست کر رہے ہیں، تاہم اب سپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن زیرغور ہے، سپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن وقت پر استعمال کریں گے۔
مشہور خبریں۔
سید علی گیلانی کا خواب اور ان کا مشن زندہ رہے گا
🗓️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
ستمبر
پی آئی اے نے بحرین کے لئے پروازیں بحال کر دیں
🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے
مئی
عسکریت پسندوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم
🗓️ 21 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں عسکریت پسند ایک بار پھر سر
دسمبر
سعودی عرب میں 68 ہزار قیدیوں کی حالت زار
🗓️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسعودی لیکس کے مطابق انسانی حقوق کی دستاویزات سے پتہ چلتا
اکتوبر
بادشاہت یا جمہوریت؛ برطانوی عوام کس کا انتخاب کریں گے؟
🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:بادشاہت سے جمہوریت میں برطانوی نظام کی تبدیلی اس ملک کے
ستمبر
یمنی میزائلوں کے سامنے سعودی نیٹو کی کمزوری
🗓️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک فوجی ذریعے کے مطابق سعودی عرب اور
اپریل
وزیراعظم کی سعودی فرمانروا، ولی عہد اورعوام کو مبارکباد
🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کے91ویں قومی دن کے موقع پر
ستمبر
یوٹیوب پر ہنگامی طبی امداد کے مواد کی تلاش کو آسان بنا دیا گیا
🗓️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے
جنوری