?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں انتخابات کے لیے تاریخ سے متعلق سماعت شروع کرنے سے قبل حکمران اتحاد سے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت انتخابات کے اعلان میں ناکام ہوئی تو آئین کے تحفظ کے لیے احتجاج کیا جائے گا۔
عمران خان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے ویڈیولنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ حکمران انتخابات سے ڈرے ہوئے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں شکست ہوگی اور عمران خان این آر او ختم کرکے بیرون ملک رکھی ہوئی 1100 ارب روپے کی رقم واپس لائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر حکومت نے آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی تو پارٹی کارکنان اور حامیوں کے ساتھ ساتھ تمام پاکستانیوں کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کے لیے تیار رہنا چاہیے‘۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئین کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو وہ ملک ’بنانا ری پبلک‘ بن جاتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ’آئین کے تحفظ کے لیے ہر پاکستانی کو باہر نکلنا لازمی ہے تاکہ پاکستان کے عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہو‘۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے حامی صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کا نظام اس وقت مضبوط ہوتا ہے جب عدلیہ، فوج، بیوروکریسی اور پولیس سمیت ادارے میرٹ کے ذریعے مضبوط ہوتے ہیں۔
عمران خان نے اس تاثر کو رد کیا کہ وہ حکومت میں آکر اپنے حریفوں سے انتقام لیں گے اور کہا کہ ’میں انتقام نہیں لوں گا لیکن ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ذاتی مفادات کے لیے سیاست نہیں کرتی بلکہ ملک کو بحران سے نکالنے کی بات کرتی ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ممکنہ دورہ بھارت کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہو ’بھارت کے ساتھ تعلقات منقطع‘ کرچکے تھے جب اس نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 ختم کرکے کشمیریوں کا حق چھین لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی شہادتیں ضائع نہیں جانی چاہیے اور انہیں حق دیا جائے، ’پاکستان اس وقت بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لاسکتا ہے جب تک وہ کشمیریوں سے ریاست کا حق چھیننے کا فیصلہ واپس نہیں لیتا‘۔
عمران خان نے ایک روز قبل زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لانا چاہتی ہے لیکن مخالف انتخابات سے بھاگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے مخالفین کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے چاہئیں تاکہ انہیں ملک سے بھاگنے کا موقع نہ ملے‘۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے جن امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملا ہے، ان کی شکایات کی وضاحت کے لیے نظرثانی کمیٹیوں کے سربراہان اور ضلعی صدور کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کئی امیدوار شکایات جمع کروا رہے ہیں اور خاص ثبوت دے رہے ہیں کہ متعلقہ حلقوں میں وہ زیادہ موزوں امیدوار تھے۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ عمران خان شکایات پر پارٹی رہنماؤں سے بات کریں گے اور ٹکٹوں کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں تقریباً 1500 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی ٹکٹ جاری کرنے سے پہلے ایک ہزار امیدواروں کا انٹرویو کر سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی متوقع طور پر پارٹی ٹکٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ منگل (آج) کرے گی کیونکہ پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ بدھ (کل) کو ہے۔
عمران خان نے ایک سوال پر کہا تھا کہ وہ مخصوص نشستوں پر نامزدگی کے لیے خواتین امیدواروں کا انٹرویو بھی کریں گے، خواتین امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ کار پارٹی سے ہمدردی اور اسمبلی میں ان کی صلاحیتوں کے مطابق ہوگا۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی: حکومت کی عجلت میں قانون سازی جاری، اتحادیوں کا رسمی اختلاف
?️ 3 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی آئینی مدت 12 اگست کو
اگست
عالمی برادری کشمیریوں کوانکے حقوق سے محروم کرنے پر بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے : حریت کانفرنس
?️ 15 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر
غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی رسوائی
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: ایس آر ایف سوئٹزرلینڈ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق
اپریل
سعودی عرب کے سابق ولی عہد محمد بن نائف کی موت کی افواہیں
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:بعض ذرائع نے سعودی سرکاری رازداری کے درمیان آل سعود کی
نومبر
کراچی کو ’گندہ‘ کہنے والوں کی سوچ ’گندی‘ ہے، جویریہ سعود
?️ 31 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے ساتھی اداکارہ صبا قمر اور
اکتوبر
اردگان کو بشار الاسد کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی امید
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بدھ کے روز
نومبر
اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف، غزہ کی جنگ مہنگی پڑی
?️ 22 جولائی 2025اسرائیلی آرمی چیف کا اعتراف غزہ کی جنگ مہنگی پڑی اسرائیلی فوج
جولائی
کیا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا حشر بھی ٹرمپ جیسا ہونے والا ہے؟
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیل میں اہم پارلیمانی انتخابات کے موقع پر وہائٹ ہاؤس سے
فروری