?️
کراچی: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عظمٰی نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے حکم نامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ نے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا حکم بھی دیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔
حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے۔
حکم نامے میں لکھا ہے کہ لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، سرکار کے اخراجات کے لیے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ دہشت گردوں کےحملوں کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے یہ سوچ پروان چڑھی ہے کہ عمارت کے اطراف اوپن اسپیس یا گارڈن پر بھی ان کا حق ہے۔
واضح رہے کہ 25 اپریل کو سپریم کورٹ نے کراچی میں گورنر، وزیراعلیٰ ہاؤسز اور رینجرز ہیڈکوارٹر کے سامنے سے تین روز میں تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ نیول ہیڈ کوارٹرز، گورنر ہاؤس، چیف منسٹر ہاؤس، رینجرز ہیڈکوارٹرز سمیت سب نے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے تھے کہ دنیا میں کہیں ہوتا ہے ایسا ؟ اگر زیادہ ڈر لگتا ہے تو کہیں دور دراز مقام پر جاکر بیٹھ جائیں، سیکیورٹی کے نام پر سڑکوں کوبند مت کریں۔


مشہور خبریں۔
امریکی ایوان کے ڈیموکریٹک نمائندوں کا ٹرمپ کے نام خط
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: امریکی ایوانِ نمائندگان کے ڈیموکریٹک رہنماؤں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اگست
امریکہ عالمی تنہائی کا شکار؛ ایران جنگ میں ناکامی اور عرب ممالک میں دباؤ میں اضافہ:عرب تجزیہ کار
?️ 18 اپریل 2026سچ خبریں:عرب تجزیہ کار کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں ناکامی
اپریل
غزہ میں بین الاقوامی پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے: وزیر خارجہ
?️ 21 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر خارجہ
مئی
روس سنیٹر کا ایران کے خلاف امریکہ کی ممکنہ نئی مہم جوئی کے نتائج پر انتباہ
?️ 29 اکتوبر 2026سچ خبریں: روسی فیڈریشن کونسل کی اطلاعاتی پالیسی کمیٹی کے سربراہ الیکسی
اکتوبر
حالیہ انتخابات ترکی اور دنیا کے لیے فیصلہ کن تھے: اردوغان
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کا دوسرا دور رجب طیب اردوغان کی
مئی
امریکا میں ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ، درجنوں افراد زخمی ہوگئے
?️ 13 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا میں اسلحہ کی روک تھام کے قوانین میں
جون
امریکہ کی تجویز کردہ قرارداد تجاوز کرنے والے کو انعام اور متاثرہ کو سزا دینے کے مترادف
?️ 10 ستمبر 2026سچ خبریں: رضا نجفی، ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے
ستمبر
انڈونیشیا کے صدر کا پاکستان کا دورہ
?️ 9 دسمبر 2025 انڈونیشیا کے صدر کا پاکستان کا دورہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو
دسمبر