سپریم کورٹ فیصلوں میں آزادہے: چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ فیصلوں میں آزادہے: چیف جسٹس پاکستان

🗓️

لاہور(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہےکہ ’کبھی کسی ادارے کی بات سنی اور  نہ کبھی ادارے کا دباؤ لیا، سپریم کورٹ فیصلے کرنے میں آزاد ہے اور کسی کی ہمت نہیں ہمیں روکے سب کی رائے ہے، سب کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔

لاہور میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ’کبھی کسی ادارے کی بات سنی اور  نہ کبھی ادارے کا دباؤ لیا، مجھے کسی نے نہیں بتایا کہ فیصلہ کیسے لکھوں، کسی کو مجھ سے ایسے بات کرنے کی کوئی جرات نہیں ہوئی، کسی نے میرے کام میں مداخلت نہیں کی، اپنے فیصلے اپنی سمجھ اور آئین و قانون کی سمجھ کے مطابق کیے‘۔

معزز چیف جسٹس نے کہا کہ ’آج تک کسی کی ڈکٹیشن دیکھی، سنی اور نہ ایسا  کوئی اثرلیا، یہی کردار میرے ججز کا ہے، مجھے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ میں نے ڈکٹیشن لی، میری عدالت لوگوں کو انصاف دیتی ہے، ہماری عدالت قانون کی پیروی کرتے ہوئے کام کررہی ہے اور  سپریم کورٹ کے ججز محنت کے ساتھ لوگوں کو انصاف فراہم کررہے ہیں‘۔

جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ’ کہیں غلط فیصلے آتے ہیں کہیں صحیح، کسی کو غلط فیصلہ کہا جاتا ہے، یہ لوگوں کی اپنی رائے ہوتی ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں فیصلے درست ہیں کچھ کہتے ہیں غلط ہے، سب کا اپنا نظریہ ہے، سب کی رائے ہے، سب کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہی عدالتی نظام اور جمہوریت کی خوبصورتی ہے، ہم اس پر عملدرآمد کرتے ہیں، کسی کی ہمت نہیں ہوئی ہمیں روکنے کی، ہماری عدالت ہر فیصلہ کرنے میں آزاد ہے اور وہ کرتی ہے، جس کا مقدمہ سامنے آتا ہے ہماری عدالت ہر ایک کا محاسبہ کرتی ہے، ہمیں بتائیں کس کی ڈکٹیشن پر کس کا فیصلہ ہوا، ایسا نہیں ہے، لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا نہ کی جائیں‘۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو غلط باتیں نہ بتائیں، انتشار نہ پھیلائیں، اداروں کے اوپر سے لوگوں کا بھروسہ نہ اٹھوائیں، پاکستان میں انسان کی نہیں قانون کی حکمرانی ہے، ہم جس طرح سے کام کررہے ہیں کرتے رہیں گے، ملک میں آئین و قانون  اور جمہوریت کی حمایت کریں گے اور اسی کا پرچار کریں گے، کسی غیر جمہوری سیٹ اپ کو قبول نہیں کریں گے، ہم چھوڑ دیں گے اور  ہم نے پہلے بھی چھوڑا، آج کے لیے اتنی بات کافی ہے‘۔

 

مشہور خبریں۔

بحرین میں صہیونی افسر کی موجودگی اسرائیل کے مفاد میں

🗓️ 15 فروری 2022سچ خبریں:  عبرانی میڈیا نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ

عراق میں3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت

🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے رہائشی حیدر علی، گوجرانوالہ

’فیملی بزنس‘ میں عاصم اظہر پہلی بار مرکزی کردار ادا کریں گے

🗓️ 10 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں سال رمضان میں ریلیز ہونے والے نئے ڈرامے

کورونا : ملک بھر میں  کیسز میں تیزی سے اضافہ

🗓️ 8 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا

مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار وزیر اعلیٰ سندھ منتخب

🗓️ 26 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ مسلسل تیسری

وفاقی وزیر نے ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو قرار دے دیا

🗓️ 23 جنوری 2023مریدکے: (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ملک کی

بھارتی پروازوں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کا نوٹس لے لیا

🗓️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

خیبرپختونخوا: سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے رپورٹ جمع

🗓️ 22 مارچ 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں)خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نشست پر دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے