🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 21 مارچ 2019 کو بحریہ ٹاؤن کراچی (بی ٹی کے) کی جانب سے کی گئی 460 ارب روپے کی پیش کش پر عمل درآمد کے حوالے سے 28 ماہ کی تاخیر کے بعد 18 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل تین رکنی بینچ بحریہ ٹاؤن کراچی کیس میں 7 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں کیس کی آخری مرتبہ سماعت 21 مئی 2021 کو ہوئی تھی جہاں بینچ کو بتایا گیا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اسلام آباد اور کراچی میں کم قیمت پر مکانات تعیمر کرنے کے لیے بحریہ ٹاؤن پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سپریم کورٹ کے عمل درآمد بینچ کے سامنے یہ معلومات پیش کی گئیں جس کو ملیر (سندھ) میں بحریہ ٹاؤن ڈیولپرز کی زمین کے حصول کے لیے ادائیگی کا شیڈول کے ساتھ منجمد کردیا گیا تھا۔
قبل ازیں سپریم کورٹ کے عمل درآمد بینچ نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) میں 16 ہزار ایکڑ زمین کی خریداری کے لیے 21 مارچ 2019 کو ڈیولپرز کی جانب سے 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کی تھی لیکن چند شرائط و ضوابط مقرر کیے تھے۔
عدالت نے سپریم کورٹ کے 4 مئی 2018 کے فیصلے پر عمل درآمد کی پیش کش قبول کی جس میں کہا گیا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کو زمین کی منظوری، نجی لینڈ ڈویلپرز (بحریہ ٹاؤن) کی زمین کے ساتھ اس کا تبادلہ اور سندھ حکومت کی طرف سے کالونائزیشن آف گورنمنٹ لینڈ ایکٹ 1912 کی دفعات کے تحت جو کچھ بھی کیا گیا وہ غیر قانونی تھا جس کا کوئی قانونی وجود نہیں تھا۔
فیصلے میں اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ زمین منافع بخش ہاؤسنگ اسکیم کے لیے دی گئی تھی لیکن ایم ڈی اے نے اس کے بجائے اپنی نجی ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کے لیے بحریہ ٹاؤن کراچی کے ساتھ اس کا تبادلہ کیا۔
اس سے قبل 16 دسمبر 2020 کو سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے متعلق معاشی کساد بازاری کی وجہ سے 2.5 ارب روپے کی ماہانہ قسط کے لیے بحریہ ٹاؤن کراچی کو تین سال کی چھوٹ دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
بحریہ ٹاؤن کراچی نے کورونا وائرس کی وجہ سے کساد بازاری کے پیش نظر سپریم کورٹ سے ادائیگی کا منصوبہ منجمد کرنے کی درخواست کی تھی اور استدعا کی گئی تھی کہ 2.5 ارب روپے کی ماہانہ اقساط کی ادائیگی 7 ستمبر 2020 سے ستمبر 2023 تک تین برسوں تک مؤخر کردی جائے۔
اسی طرح 20 اکتوبر 2020 کو سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی طرف سے جمع کرائے گئے فنڈز جاری کرنے کے لیے اعلیٰ کمیشن تشکیل دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیر افضل مروت
🗓️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت
اپریل
یوٹیوب پر بھی اے آئی ٹولز فیچرز پیش کیے جانے کا امکان
🗓️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: میٹا کی جانب سے اپنے تمام پلیٹ فارمز، واٹس ایپ،
اپریل
روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
🗓️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس سے تحفظ کے پیش نظر
ستمبر
غزہ میں صہیونی فوج کے نقصانات میں اضافہ
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں
فروری
یمن میں امریکی فوجی جارحیت کے نئے دور کی ناکامی کے آثار
🗓️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: اگرچہ امریکہ یمن کے مختلف علاقوں میں بارہا فضائی حملوں
اپریل
عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ دیا
🗓️ 6 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو
اپریل
ولید جنبلاط کے لیے یحییٰ السنور کا شکریہ کے پیغام
🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس
ستمبر
حزب اللہ کی تفصیلی کارروائیوں سے صہیونی دشمن پریشان
🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام نے
جنوری