?️
لاہور: (سچ خبریں) نیٹ میٹرنگ کے ذریعے چھتوں پر سولر پینلز لگانے والے صارفین نے بجلی کے گرڈ پر انحصار کرنے والے صارفین پر 159 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے ان کے ٹیرف میں فی یونٹ 1.5 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔یہ انکشاف پاور ڈویژن کے تازہ ترین اعداد و شمار میں ہوا ہے جس میں یہ دکھایا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کی سہولت حاصل کرنے والے امیر طبقے کے افراد کی وجہ سے وہ صارفین جو صرف گرڈ بجلی استعمال کرتے ہیں، اضافی مالی بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق، غریب صارفین 159 ارب روپے کی سبسڈی امیر طبقے کو دے رہے ہیں کیونکہ انہیں اپنے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 1.50 روپے کا اضافی ٹیرف ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیٹ میٹرنگ کے صارفین گرڈ اسٹوریج کے اخراجات اور ان پاور پلانٹس کے استعداد کی ادائیگی نہیں کر رہے، جو ان سولر پینلز کے اضافے کی وجہ سے بند رہتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق نیٹ میٹرنگ کے تحت چھتوں پر سولر پینلز نصب کرنے والے صارفین کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جو اکتوبر 2024 میں 2 لاکھ 26 ہزار 440 تھی۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ صرف چار ماہ میں 800 میگاواٹ مزید سولر پینلز سسٹم میں شامل ہو چکے ہیں، جس سے ان صارفین پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے جو صرف گرڈ بجلی پر انحصار کر رہے ہیں۔پاور ڈویژن کے اعلی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر نئی پالیسی متعارف نہ کرائی گئی تو اگلے 10 سال میں نیٹ میٹرنگ پالیسی کے باعث سسٹم پر پڑنے والا مالی بوجھ 503 ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا، جو براہ راست غریب صارفین پر منتقل ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے ہم نے موجودہ پالیسی کی خامیوں کی نشاندہی اعلی فیصلہ سازوں کو کر دی ہے، لیکن حکومت سیاسی مجبوریوں کی وجہ سے اس میں ضروری تبدیلیاں لانے سے گریز کر رہی ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق، ملک کے 8 بڑے شہروں کے پوش علاقوں میں رہنے والا امیر طبقہ سولر ٹیکنالوجی کی کم قیمتوں سے فائدہ اٹھا کر اپنی بجلی کے بلوں میں 35 فیصد ماہانہ کمی لا چکا ہے لیکن اس کے نتیجے میں 103 ارب روپے کا اضافی بوجھ ان صارفین پر پڑا ہے جو سولر نیٹ میٹرنگ استعمال نہیں کر رہے۔
2021 میں نیٹ میٹرنگ کے ذریعے سولر کنکشنز کی مجموعی پیداوار 321 میگاواٹ تھی جو 2024 تک بڑھ کر 3277 میگاواٹ ہو گئی ہے۔ سرکاری دستاویزات میں یہ بھی پیشگوئی کی گئی ہے کہ 2034 تک نیٹ میٹرنگ کے ذریعے سولر کنکشنز کی مجموعی صلاحیت 12377 میگاواٹ تک پہنچ سکتی ہے، حکومت اب نیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی کی فروخت کے نرخ 27 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 8 سے 9 روپے فی یونٹ پر لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
یہاں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو بہت چھوٹے ہیں اور مسائل بہت بڑے ہیں
?️ 9 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار محمود خان
مارچ
امریکی پارلیمنٹ اسپیکر کا اس ملک کی ریپبلک پارٹی پر بہت بڑا الزام
?️ 15 جون 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اس ملک کی ریپبلک پارٹی
جون
حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے: سی ان ان
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: CNN نیوز ویب سائٹ نے ایک تجزیے میں لکھا
اگست
حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا حکومت
جولائی
پاپ کی جانب سے یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
صیہونیوں کا جنرل سلیمانی کی حکمت عملی کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایک اسرائیلی تحقیقی ادارے نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی
جون
ہم نے حماس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے:انتہاپسند صیہونی وزیر کا اعتراف
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے انتہا پسند اور مستعفی وزیر نے اعتراف
فروری
ہيثم علی الطبطبائی ضاحیہ جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملے میں شہید:حزب اللہ
?️ 25 نومبر 2025 ہيثم علی الطبطبائی ضاحیہ جنوبی بیروت پر اسرائیلی حملے میں شہید:حزب
نومبر