?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام (او پی پی) کے ساتھ مل کر بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے دو گریجویٹ اسکالرشپس متعارف کرا دیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسکالرشپس کا مقصد سندھ کے باصلاحیت طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
یہ اعلان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سرکاری دورے کے دوران کیا۔
دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے لیڈی مارگریٹ ہال (ایل ایم ایچ) کے پرنسپل پروفیسر اسٹیفن بلیتھ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی، جہاں انہیں او پی پی کی جانب سے پسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنے کے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔
تقریب میں بےنظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو اور مصنفہ وکٹوریا شوفیلڈ نے بھی شرکت کی۔
اس اسکالرشپ کے ذریعے ہر سال سندھ کے 6 نمایاں طلبہ کو ’ایل ایم ایچ‘ میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کے لیے مالی مدد ملے گی۔
شہید بےنظیر بھٹو اسکالرشپ کے تحت خواتین کو 3 اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپ کے تحت 3 اسکالرشپس دی جائیں گی۔
گزشتہ سال، او پی پی نے تین طلبہ کو اسکالرشپس دی تھیں جن میں سے دو کا تعلق سندھ سے اور ایک کا بلوچستان سے تھا۔
بلاول نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’او پی پی پاکستانیوں، خاص طور پر پسماندہ پس منظر کے ہونہار طلبہ کے لیے مواقع پیدا کر رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے صوبوں کے طلبہ کی مدد کے لیے او پی پی کے ساتھ تعاون کیا۔‘
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسکالرشپس، طلبہ کو علم اور ہنر سے آراستہ کریں گی تاکہ وہ اپنی برادریوں میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
بلوچستان پہلا صوبہ تھا جس نے ’او پی پی‘ کے ساتھ شراکت داری کی اور سیکریٹری خزانہ عمران زرکون خان نے اس سنگ میل پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ صوبے کے طلبہ کو آکسفورڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور بلوچستان میں ترقی کو آگے بڑھانے کی ترغیب دے گا۔
اپنے قیام کے بعد سے، ’او پی پی‘ نے آکسفورڈ میں 48 پاکستانی گریجویٹ اسکالرز کی مدد کرتے ہوئے، 6 لاکھ پاؤنڈز سے زیادہ کی مالی امداد فراہم کی ہے۔
مشہور خبریں۔
سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس ، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
?️ 16 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف
جولائی
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری
?️ 30 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو
اپریل
لبنان اور عراق کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان اور عراق
دسمبر
ٹرمپ کا ارادہ ایک سینئر ایرانی افسر کو قتل کرنا تھا: مارک اسپیئر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر دفاع نے ایران کے ایک سینئر افسر
مئی
صیہونی کابینہ تحلیل ہونے کے قریب
?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اتحاد میں شامل جماعتوں کے مابین
اکتوبر
برطانوی وزیر دفاع نےسکیورٹی مسائل کے باعث اوڈیسا کا سفر کینسل کیا
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شاپس نےسیکورٹی وجوہات کی بنا پر اوڈیسا
مارچ
کیا صہیونیوں کے لیے فلسطین سے فرار ہونے کا وقت آگیا ہے؟
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:معروف عرب قلمکار عبدالباری عطوان نے صیہونی حکومت کی تباہی کے
فروری
امریکہ نے داعش کو بنایا ہے: رابرٹ ایف کینیڈی
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ ایف کینیڈی
اپریل