?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے، کچے کے اکثر دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں، فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پرانی منجٹھ کے کچے میں واقع گاؤں شیر محمد کھوسو کو جانے والے تمام زمینی رابطے بھی منقطع ہوکر رہ گئے ہیں، پانی جمع ہونے سے سیلاب متاثرین ملیریا سمیت مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
نوشہروفیروز میں دریائے سندھ کی بپھری لہروں سے کچے کے دیہات شدید متاثر ہوئے ہیں، دیہات کے اطراف کاشت کی گئی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں، 2 ہزار سے زائد ایکڑ پر کاشت لیموں کی فصل میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، کاشتکاروں نے سندھ حکومت سے امدادی پیکج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
گھوٹکی میں بھی کئی دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے شہر کی طرف آنے کے لیے واحد زریعہ کشتی ہے، سیلابی پانی نے ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو تباہ کردیا ہے۔
سیلابی پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے، تاحال قادر پور راؤنتی اور آندل سندرانی کے کچے کے علاقوں میں سیلابی پانی موجود ہے۔
نواب شاہ میں دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے لگا ہے، کچے کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں، ریسکیو کے مطابق سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
پنجاب میں سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے راوی ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ مختلف حادثات میں 127 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دریائے راوی ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 4 ہزار 700 سے زائد موضع جات اور 47 لاکھ 55 ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں، شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 319 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع میں 407 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 26 لاکھ 22 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، متاثرہ اضلاع میں ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں میں 20 لاکھ 90 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں رکنے میں نہیں آرہیں، جلال پور پیر والا کے قریب سیلاب سے موٹروے ایم فائیو کا ایک اور حصہ ٹوٹ گیا، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم فائیو موٹروے جلال پاور والا کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند ہے، گاڑیوں کو متبادل راستوں سے گزارا جارہا ہے۔
پنجاب میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد کیمپوں میں بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں، سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد لوگوں کی گھروں کو واپسی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، سیلاب سے 90 ہزار ایکڑ پر فصلیں اور باغات تباہ ہوئے، جس کے بعد سبزیاں اور پھل مہنگے ہوگئے ہیں۔
ڈرون کیمروں سے لی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر طرف سیلاب ہے، سیلابی پانی نے گھروں کو جزیروں میں بدل دیا ہے، متاثرین گھٹنوں گھٹنوں پانی سے گزرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں سیلاب نے تباہی مچادی، خانیوال تا فیصل آباد سیکشن ریلوے لائن بری طرح متاثر ہوئی ہے، جہاں گزشتہ 15 روز سے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہے۔
سیلاب زدگان کو ریسکیو کرنے اور ریلیف دینے کے آپریشنز جاری ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کی جانب سے یمنی ملازموں کی تنخواہوں کی ادائیگی مشروط
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:صنعاء کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کی تعمیری اور مثبت نوعیت
جنوری
یحیی السنوار کا قتل اسرائیل کی شکست کو دہرائے گا: عبرانی اخبار
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی اخبار Yedioth Ahronoth نے منگل کے روز ایک نوٹ شائع
مئی
کیا متحدہ عرب امارات یمن کی جنگ سے دستبردار ہو گیا ہے؟ سعودی عرب کا ردعمل کیا ہو گا؟:عطوان
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:عطوان نے یمن کی انصار اللہ کی فوجی طاقت اور متحدہ
جنوری
اسپین کا صیہونی جارحیت کے خلاف عالمی برادری سے مطالبہ
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسپین کے وزیر اعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی
اکتوبر
سینیٹ الیکشن کے لئے بولی لگنا شروع ہو گئی،وزیر برائے منصوبہ بندی
?️ 7 فروری 2021اسلام آباد: {سچ خبریں} وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے
فروری
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع
?️ 7 جنوری 2022گلگت (سچ خبریں) قراقرم ہائی وے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے
جنوری
پیوٹن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت نہیں کریںگے،وجہ؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اقوام
اگست
امریکہ اور یورپ روس کے لیے تمام برآمدات پر پابندی لگانے والے ہیں:بلومبرگ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی روس کے لیے برآمدات پر
اپریل