?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نویں سے 12ویں جماعت کے طلبہ کو 6 ستمبر سے صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری شعبوں کے اسکولوں اور کالجوں میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ پیر کو سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ویکسین کا فیصلہ پیر کو سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، وزیر تعلیم سید سردار شاہ سمیت دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔فیصلے کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت 14لاکھ 20 ہزار طلبہ کو ویکسین دی جائے گی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن مہم میں 2ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی۔بیان میں کہا گیا کہ ویکسینیشن پہلے ضلعی سطح پر شروع کی جائے گی اور بعد میں اسے تعلقہ کی سطح تک توسیع دی جائے گی۔
اس دوران وزیر صحت نے اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے طلبہ کی رجسٹریشن بھی یقینی بنائی جائے گی۔وزارت صحت نے کہا ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے سے پہلے چھ دن کے اندر تمام ضروری انتظامات مکمل کر لے گی۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے سندھ بھر میں سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا
?️ 25 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سرکاری زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن
نومبر
اسرائیل نے بہت بڑی غلطی کردی:صیہونی تجزیہ کار
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار گال برجر نے غرہ پر اس حکومت کے
اگست
ہرگز ذلت برداشت نہیں کریں گے:انصاراللہ
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے اس بات پر
فروری
رمضان کے مقدس مہینے میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے سید حسن نصر اللہ کی سفارشات
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد کے موقع پر اپنے
مارچ
وزیر اعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی، خواجہ آصف
?️ 23 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
نومبر
میں بھی قاتلانہ حملے کا شکار ہوں: سارہ نیتن یاہو
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل کے مطابق نیتن یاہو
نومبر
امریکہ کے میزائل تجرباتی مرکز میں زوردار دھماکہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا کے مطابق، نورتھروپ گرومن (Northrop Grumman) کمپنی کے
اپریل
ہم نے شام میں داعش کے سربراہ کو مار ڈالا: اردوغان
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اتوار کی شام اعلان
مئی