?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی خطے کے امن اور پاکستان کے آبی حقوق کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
احسن اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے نیشنل واٹر سکیورٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی نے وزارت آبی وسائل کے تحت ایک خصوصی ورکنگ گروپ قائم کرنے اور 15 دن کے اندر قابلِ عمل سفارشات پلاننگ کمیشن کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہندوکش ہمالیہ ریجن میں 2011 سے 2020 کی دہائی کے دوران برف پگھلنے کی شرح میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، سیاچن گلیشیئر سالانہ 50 سے 60 میٹر کی رفتار سے پگھل رہا ہے جبکہ ہمالیہ کے پہاڑوں میں برف پگھلنے کی شرح 30 میٹر سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔
وفاقی وزیر نے پانی سے متعلق پالیسیوں کو عملی منصوبوں میں ڈھالنے کے لیے فوری طور پر ٹیکنیکل ورکشاپ بلانے کی ہدایت دی، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور 1960 سے اب تک گلیشیئرز کی 23 فیصد برف پگھل کر ضائع ہو چکی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو شدید اور طویل المدتی آبی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے، دریاؤں کے بہاؤ میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال پاکستان کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے جبکہ پانی کا تحفظ ہی فوڈ سکیورٹی اور معاشی استحکام کی ضمانت ہے۔
انہوں نے وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل واٹر پالیسی پر مکمل ہم آہنگی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ واٹر سکیورٹی محض ایک شعبہ نہیں بلکہ ملکی بقا اور خودمختاری کی بنیاد ہے، ٹاسک فورس پاکستان کو درپیش آبی چیلنجز کے مؤثر حل تجویز کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان کا 80 فیصد پانی دریاؤں سے حاصل ہوتا ہے اور بڑھتی آبادی کے باعث ملک کو شدید آبی قلت کا سامنا ہے، اسی تناظر میں واٹر مینجمنٹ کے مالیاتی ماڈل کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز پانی کے ذخائر میں اضافے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوں گے، انہوں نے چیئرمین واپڈا، ارسا، نیشنل فلڈ کمیشن اور تمام صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ ورکنگ گروپ کو اپنی ماہرانہ تجاویز فراہم کریں اور پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے واضح ٹائم ٹیبل مقرر کیا جائے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی وعدہ خلافی کے دوران غیرمسلح ہونے کی بات سراسر بے وقوفی ہے:حماس
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں:حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیل
پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی
?️ 16 اکتوبر 2025پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی ہانگ کانگ کے روزنامہ ساوتھ
اکتوبر
ایران کے ساتھ مسائل صرف سفارت کاری کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں: وینس
?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب، جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا
جولائی
ایرانی سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ ایران کا ٹرمپ کے لیے ایک چیلنجنگ سیاسی پیغام: سی این این
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں اعتراف
جولائی
حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیوں نے لبنان کی سیاسی صورتحال کو ہلا کر رکھ دیا ہے: روسی سفیر
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:بیروت میں روسی سفیر نے تاکید کی کہ حزب اللہ تحریک
فروری
یوکرین میں روس کی فتح ناگزیر ہے: سابق امریکی فوجی
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک عملہ ڈیوڈ ٹی پینے نے کہا کہ واشنگٹن
جون
وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے چین کے
اگست
وفاقی حکومت نے مالی سال 2025/26ء کا بجٹ پیش کردیا
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا
جون