سندھ حکومت کا عالمی بینک کے اشتراک سے عوام کو 7 ہزار میں سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے 7 ہزار روپے کے عوض مکمل سولر سسٹم عوام کو فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا،منصوبے کے تحت سندھ بھر میں2 لاکھ گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا جن میں کراچی کے 50ہزار گھرانے بھی شامل ہیں، عالمی بینک کے اشتراک سے مجوزہ فراہم کردہ سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور 3 ایل ای ڈی بلب جلائے جاسکیں گے۔

منصوبے کا آغاز رواں سال اکتوبر سے متوقع ہے۔ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی کے مطابق سولرسسٹم میں سولر پینلز، چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہے۔ جیسے ہی خریداری ہوجائے گی تو اکتوبر میں تقسیم شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں 6 ہزار 656 سولر سسٹم دیئے جائیں گے۔ منصوبے کیلئے ورلڈبینک نے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جاری کئے ہیں۔

دریں اثناءمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کی 3 بڑی اہم شاہراہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہری حکومت کی جانب سے 3 اہم شاہراہوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر کے اس کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیاہے۔ کے یم سی نے ورلڈبینک کے تعاون سے ایک ارب روپے کے منصوبے کا ٹینڈر جاری کیا ہے۔اس حوالے سے میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی پر شارع فیصل، میرین ڈرائیو روڈ کو منتقل کیا جائےگاجبکہ شاہراہ ایران،شاہراہ فردوس کی بھی شمسی توانائی پر منتقلی کی جائیگی۔ان کا کہنا ہے کہ پائلٹ پروجیکٹ کے بعد 103 مزید شاہراہوں کو سولر سسٹم پر منتقل کریں گے اور بجلی کی بچت سے جو فنڈ موجود ہو گا اس سے ترقیاتی کام کروائیں گے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی ہیڈآفس کی بھی سولرسسٹم پر منتقلی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کے مشیر نے یوکرین جنگ کو مودی کی جنگ قرار دیا

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر معاشی مشیر پیٹر ناوارو

اگر عمران خان کو دوبارہ مسلط کیا گیا تو پاکستان اور اداروں کو تباہ کردے گا

?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو دوبارہ

نیتن یاہو کے خلاف قانونی الزامات کی سماعت کے اجلاس میں تناؤ 

?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو

?️ 11 جون 2025لندن: (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا

لاکھوں بے گناہ افراد کے قتل عام پر خاموش رہنے والے امریکی صدر اپنے کتے کی موت پر شدید غمزدہ ہوگئے

?️ 23 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  فلسطین، یمن، افغانستان اور دوسرے متعدد ممالک میں دہشت گردوں

ایرانی تیل کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:ایرانی تیل کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس ملک

اٹلی میں جمہوریت کا بحران

?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کے ایک اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں سیاسی میدان

پی ٹی آئی قافلہ اسلام آباد کیلئے رواں دواں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ہر صورت ڈی چوک پہنچنے کا عزم

?️ 25 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے