?️
کراچی(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے اسی حوالے سے سندھ حکومت چین سے 50 لاکھ کرونا ویکسین خریدے گی، صوبہ سندھ کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری ہے کہ سندھ سرکار نے اپنی مدد آپ کے تحت کرونا ویکیسن خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذراپیچوہو نے بتایا کہ این سی او سی نے صوبوں کو ویکسین خریدنے کی اجازت دےدی ہے، جس کے بعد سندھ حکومت نے چینی ویکسین ” کین سائینو” کی پچاس لاکھ ڈوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے اور چین سے یہ سنگل ڈوزویکسین براہ راست لی جائےگی۔
صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ چینی ویکسین کین سائینو خریدنے کے لئے سندھ حکومت نے پانچ سو ملین روپے رکھے ہیں، اس کے علاوہ اکتیس مارچ کو مزید بیس ہزار کرونا ویکسین سندھ کو ملیں گی جبکہ دو تین دن میں دس لاکھ ویکسینز وفاقی حکومت کو ملیں گی جن میں سے وفاق دو لاکھ ویکسین سندھ کو دے گا۔
صوبائی وزیر صحت نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ ویکسین کی کامیابی اس وقت ہوگی جب اسی فیصد ویکسین کا عمل مکمل ہو، ساتھ ہی وزیر صحت نے واضح کیا کہ ویکسین صرف امیروں کیلئے نہیں ہے سب کو ویکیسن لگوانی چاہیئے۔
نیوز کانفرنس میں صوبائی وزیر صحت نے اعلان کیا کہ چار اپریل کو قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یوم شہادت کےموقع پر پنجاب میں کیا جانے والے جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو کو پنجاب میں کرونا صورتحال سے آگاہ کیا تھا ، میں بلاول بھٹو کی مشکور ہوں کہ انہوں نےجلسہ ملتوی کیا۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج کے سامنے سعودی عرب کا ہائی پروفائل آپریشن ناکام
?️ 7 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمنی جنگجوؤں کی مسلسل پیش قدمی اور مقبوضہ علاقوں کی
اکتوبر
ایف بی آر کو رواں سال 76 فیصد زائد ٹیکس گوشوارے موصول
?️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کو 6 نومبر تک ٹیکس
نومبر
پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب
?️ 17 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ
ستمبر
شام میں اسرائیل اور دہشت گردوں کے درمیان تعاون کی نئی جہتوں کا انکشاف
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: شمالی شام میں دہشت گردانہ حملوں کے آغاز کے بعد
دسمبر
واشنگٹن اور تہران کی دوحہ مذاکرات میں پہلے حصے پر اتفاق رائے
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی نیوز پورٹل ایکسیوس نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں لبنانی بچوں کے قتل عام پر بین الاقوامی فوجداری عدالت کی خاموشی
?️ 9 جون 2026سچ خبریں:صیہونی حملوں میں لبنانی بچوں کی ہلاکتوں کے باوجود بین الاقوامی
جون
کورونا وائرس: مزید 114 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا اگر جائزہ لیا
اپریل
صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے منحل ہونے کا امکان
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن تنظیم نے اطلاع دی ہے
جون