?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے اعزاز میں پاکستان بزنس فورم کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں یورپ بھر سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گورنر پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندرپار پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جو مشکلات کے باوجود ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ سردارسلیم حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب اقتدار میں آئے گی تو اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پرقبضہ مافیا سے متعلق شکایات کا مستقل اور شفاف حل نکالا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو کبھی مایوس نہیں کیا جائے گا اور پیپلزپارٹی ہمیشہ ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے آوازبلند کرتی رہے گی، ہمیں دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہے اور اوورسیز پاکستانی اس حوالے سے پاکستان کے بہترین سفیر ہیں۔
معرکۂ حق کے بعد پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، جو پوری قوم کیلئے فخرکا باعث ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاکستان نے ایک طاقتوردشمن کو شکست دی، جس سے ثابت ہوا کہ جب قوم متحد ہوجائے توکوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔


مشہور خبریں۔
امریکی خفیہ سروس ٹرمپ کے محافظوں میں اضافے کی مخالفت؛ وجہ؟
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اس
جولائی
شام کے سابق صدر کے مشیر: القاعدہ کے لیے کیمپ کھولنا سراسر جھوٹ ہے
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: شام کے سابق صدر بشار الاسد کے سیاسی اور میڈیا
اکتوبر
تل ابیب کا واشنگٹن پر دباؤ کا ہتھیار
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: 22 مارچ 2024 کو، امریکی سفارت خانے نے فلسطین کے
مئی
جماعت اسلامی کی مہنگائی کے خلاف کاروائی
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ
جون
نیتن یاہو کا صیہونی انتخابات پر اعتراض
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے تبدیلی والی حکومت تشکیل دینےاورا
جون
طالبان حکومت کو ماننے یا نہ ماننے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئ
اگست
شی جن پنگ کے دورہ سعودی عرب کے دوران کیا ہوا؟
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر کے دورہ سعودی عرب کا معاشی اور سیاسی
دسمبر
صیہونی جیل میں قید فلسطینی ڈاکٹر شہید
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی جیل میں فلسطینی ڈاکٹر کی
ستمبر