سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے: یاسمین راشد

یاسمین راشدکا عوام سے  ویکسینیشن کے متعلق غلط فہمیوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل

?️

لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے اس  کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ،لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرتے تو معیشت کا پہیہ رک جاتا ہے، لاہور میں کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو روز بعد اجلاس ہوا جس میں سکولوں سے متعلق فیصلہ ہوگا۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 ہزار 323 نئے کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ ہی ملک بھرمیں فعال کورونا کیسز کی تعداد 61 ہزار 650 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر این سی او سی کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار821 ہوچکی ہے ، جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار231ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان مین سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 6 ہزار587 افراد کا انتقال ہوچکا ہے ، جب کہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار509 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 457 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 583 ، گلگت بلتستان میں 103 ، صوبہ بلوچستان میں 211 اور آزاد کشمیر میں 371 افراد علامی وباء کے باعث لقمہ اجل بن گئے۔

این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 61 ہزار552 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ تعداد 92ہزار423 ہے ، جب کہ صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار618، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 33 ہزار348 افراد عالمی وباء کا شکار ہوئے ، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار785 ، آزاد کشمیر میں 13 ہزار446 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار59 افراد اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پارٹی ڈسِپلن کی خلاف ورزی پی ٹی آئی کے 2 سینئر رہنماؤں کو نوٹس جاری

?️ 29 مارچ 2021کوئٹہ(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کمیٹی برائے احتساب اور نظم

شہباز گل کی لیگی رہنماؤں پر شدید تنقید

?️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے لیگی

مون سون بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری

?️ 28 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) این ڈی ایم نے مون سون بارشوں سے

ٹرمپ کا یمنی کمانڈروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سراسر جھوٹ 

?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یمن پر حملے

ٹرمپ کے ایران کے یورینیم کے ذخائر تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے: روسی سینیٹر

?️ 11 مئی 2026سچ خبریں:روس کے ممتاز سینیٹر الیکسی پشکوف نے ٹرمپ کے حالیہ بیانات

سوریہ کے وسطی علاقے میں نامعلوم افراد کا حملہ، 9 افراد زخمی

?️ 5 فروری 2026سوریہ کے وسطی علاقے میں نامعلوم افراد کا حملہ، 9 افراد زخمی

مسلسل تیسری بار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان

?️ 3 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کیپسٹی چارجزمیں کمی کےنتیجے میں کراچی سمیت ملک

امریکا کی درجنوں تنظیموں نے بیانیہ جاری کرتے ہوئے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دے دیا

?️ 20 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا کی درجنوں تنظیموں نے ایک بیانیہ جاری کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے