سعودی عرب میں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے: وزیر خارجہ

سلامتی کونسل کو اب مسئلہ  فلسطین کے حوالے سے فیصلہ لینا پڑے گا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے،سعودی عرب سےتعلقات خراب کرنے کی تمام ترکوشش ناکام ہوگئیں، عید کے بعد سعودی کےاعلیٰ حکام کا وفد پاکستان آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ عناصر سعودی عرب سےتعلقات خراب کرناچاہتےتھے، ان عناصرکی تمام ترکوشش ناکام ہوگئی، سعودی عرب سےایک معاہدےکےتحت طریقہ کارطےکرلیاہے، معاہدےپروزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہدنےدستخط کیےہیں، معاہدےمیں خارجہ،معاشی،ثقافت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سےبات چیت کے3دورہوئے، اس دوران سعودی عرب سےکھل کربات ہوئی ، ایک دوسرےکےنقظہ نظرکوسنااوراپنانقطہ نظرپیش کیا، عید کے بعد سعودی کےاعلیٰ حکام کاوفدپاکستان آئےگا، جس میں سعودی عرب میں ہوئی گفتگو کو آگے بڑھائے جائےگا، اس کےبعدسعودی عرب کےوزیرخارجہ پاکستان تشریف لائیں گے‌ اور کوشش ہوگی سعودی وزیر خارجہ 2گھنٹے نہیں کم ازکم 2دن کے لیے آئیں۔

وزیر خارجہ نے کہا سعودی عرب سےمعاشی تعلقات کوایک سمت دینی ہے، سعودی ولی عہدنےاپنےملک کی ترقی کےلیےپلان2030بنایاہے، پلان2030کےتحت سعودی عرب کوترقی کےلیےافرادقوت درکارہوگی، سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانیوں کےروزگارکےمواقع نکلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کویت کےساتھ ویزوں کادیرینہ مسئلہ طےہوگیاہے، کویت میں عرصہ درارزسےرہنےوالےپاکستانیوں کامسئلہ حل ہوگیا جبکہ 7سال سےایران میں پاکستان کے کینو پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔

دورہ سعودی عرب کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27ویں شب کوروضہ رسول ﷺپرحاضری کی اجازت ملی، پاکستان کومشکلات سےنکالنے کے لیے دعا کرنے کا موقع ملا، 27ویں روزےکوخانہ کعبہ میں داخلےکی اجازت ملی، تاریخ دیکھ لیں 27ویں روزےکوکتنی بارخانہ کعبہ کادروازہ کھلا، پاکستان کےلیےجودعاکرسکتےہیں وہ دعاکرنےکی کوشش کی۔

مشہور خبریں۔

دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ دار ’سرحد پار‘ کے عناصر ہیں، وزیر داخلہ

?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کے روز

صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کا نیتن یاہو سے اظہار نفرت

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: حال ہی میں غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والے

خیبر پختوںخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلدیاتی

اقوام متحدہ نے یمن میں اس سال کے آخر تک شدید قحط سے خبردار کیا

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:  اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے ایک رپورٹ میں خبردار

امریکہ کی دھوکہ بازیوں سے صیہونی بھی پریشان

?️ 20 اگست 2021سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے افغانستان میں امریکی شکست کا ذکر کرتے ہوئے

صیہونی خفیہ تنظیموں میں بھی حماس موجود

?️ 18 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ میں قابض حکومت کے سیکورٹی اور

چینی سائنسدانوں نے گرمی سے بچانے والا کپڑا ایجاد کر لیا

?️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا ایجاد کیا

ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، عمران خان

?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے