اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے،سعودی عرب سےتعلقات خراب کرنے کی تمام ترکوشش ناکام ہوگئیں، عید کے بعد سعودی کےاعلیٰ حکام کا وفد پاکستان آئے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ عناصر سعودی عرب سےتعلقات خراب کرناچاہتےتھے، ان عناصرکی تمام ترکوشش ناکام ہوگئی، سعودی عرب سےایک معاہدےکےتحت طریقہ کارطےکرلیاہے، معاہدےپروزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہدنےدستخط کیےہیں، معاہدےمیں خارجہ،معاشی،ثقافت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سےبات چیت کے3دورہوئے، اس دوران سعودی عرب سےکھل کربات ہوئی ، ایک دوسرےکےنقظہ نظرکوسنااوراپنانقطہ نظرپیش کیا، عید کے بعد سعودی کےاعلیٰ حکام کاوفدپاکستان آئےگا، جس میں سعودی عرب میں ہوئی گفتگو کو آگے بڑھائے جائےگا، اس کےبعدسعودی عرب کےوزیرخارجہ پاکستان تشریف لائیں گے اور کوشش ہوگی سعودی وزیر خارجہ 2گھنٹے نہیں کم ازکم 2دن کے لیے آئیں۔
وزیر خارجہ نے کہا سعودی عرب سےمعاشی تعلقات کوایک سمت دینی ہے، سعودی ولی عہدنےاپنےملک کی ترقی کےلیےپلان2030بنایاہے، پلان2030کےتحت سعودی عرب کوترقی کےلیےافرادقوت درکارہوگی، سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانیوں کےروزگارکےمواقع نکلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کویت کےساتھ ویزوں کادیرینہ مسئلہ طےہوگیاہے، کویت میں عرصہ درارزسےرہنےوالےپاکستانیوں کامسئلہ حل ہوگیا جبکہ 7سال سےایران میں پاکستان کے کینو پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔
دورہ سعودی عرب کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 27ویں شب کوروضہ رسول ﷺپرحاضری کی اجازت ملی، پاکستان کومشکلات سےنکالنے کے لیے دعا کرنے کا موقع ملا، 27ویں روزےکوخانہ کعبہ میں داخلےکی اجازت ملی، تاریخ دیکھ لیں 27ویں روزےکوکتنی بارخانہ کعبہ کادروازہ کھلا، پاکستان کےلیےجودعاکرسکتےہیں وہ دعاکرنےکی کوشش کی۔