?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) سعودی عرب کے شہزادہ فہد بن منصور السعود نے باضابطہ طور پر پاکستان میں سعودی عرب-پاکستان ٹیک ہاؤس (ایس پی ٹی ایچ) کا افتتاح کردیا۔
اس ٹیک ہاؤس کا مقصد آئندہ 5 برسوں میں آئی ٹی سیکٹر میں 10 کروڑ ڈالر مالیت کے مجموعی پروجیکٹ سے ایک ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
گزشتہ روز جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ کاروبار کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانا ہے۔
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے ایس پی ٹی ایچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی مہمان خصوصی تھے۔
شہزادہ فہد بن منصور السعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں اتنے بڑے آئی ٹی انفرااسٹرکچر، ٹیلنٹ اور اسٹارٹ اَپس کے ساتھ سعودی عرب اور پاکستانی نجی شعبے باہمی شراکت داری قائم کر سکتے ہیں جو آئی ٹی کے شعبے میں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ اسے غیر ملکی زرمبادلہ میں کمی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کے ریٹ میں اضافے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے، خاص طور پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مد میں حالیہ مہینوں میں قریباً 35 ارب روپے کے مجموعی نقصانات ہوئے۔
اس نے رپورٹ کیا کہ یکم جنوری 2022 سے 2 مارچ کے درمیان پیٹرول کی عالمی قیمت 3 فیصد بڑھ کر 94 ڈالر فی بیرل ہوگئی، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 18 فیصد اضافہ ہوا جب کہ اسی دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 61 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی۔
قیمتوں میں اس فرق کی وجہ سے تیل کی صنعت کے لیے گزشتہ سال کے مقابلے اتنی ہی مقدار میں ڈیزل در آمد کرنے کے لیے 90 فیصد زیادہ اخراجات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیک ہاؤس کا صدر دفتر سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا اور اس کی پہلی شاخ لاہور میں قائم ہوگی، یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کا دورہ سعودی عرب ایک معما
?️ 16 جون 2022سچ خبریں:تقریباً ایک ماہ سے امریکی صدر جو بائیڈن کا سعودی عرب
جون
امریکا میں انسانی حقوق کی شدید پامالیاں، تازہ ترین رپورٹ نے امریکا کو بے نقاب کردیا
?️ 25 مارچ 2021بیجنگ (سچ خبریں) اگرچہ امریکا کی جانب سے دنیا بھر میں انسانی
مارچ
کیا ملک میں حقیقت میں ٹوئٹر پر پابندی ہے؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وزیر اطلاعات
اگست
کیا ٹرمپ کا کینیڈا، پاناما کینال اور گرین لینڈ کے بارے میں ملکیتی نظریہ واقعی سنجیدہ ہے؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس اور ٹرمپ کے قریبی افراد کے بیانات سے
دسمبر
غزہ کے عوام کی حمایت اور مزاحمت میں یمنیوں کے شاندار ریکارڈ کا خلاصہ
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبرین: اسی دوران غزہ میں جنگ بندی اور الاقصیٰ طوفان کی
اکتوبر
غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو تسلیم کرنا ایک تاریخی غلطی
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:اسرائیل اور حماس تحریک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے اور
نومبر
مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: آج صبح منگل کو نابلس کے پرانے علاقے میں
اگست
ہم تائیوان کے ساتھ دوبارہ اتحاد کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں: چین
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: آبنائے تائیوان کے قریب چینی فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے
ستمبر