سانحہ مری: وزیراعلیٰ نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزی کے خلاف اہم اقدام

?️

لاہور(سچ خبریں)   مری میں پیش آنے والے سانحے  کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو بہتر گھنٹوں میں اپنی رپوٹ پیش کرے گی، مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق مری میں پیش آنے والے سانحے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری اور ریسکیو اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نے مری واقعے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بنانے کا حکم دیا ہے جو 72 گھنٹوں میں اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ذرائع کےمطابق کمیٹی میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران شامل ہوں گے جن کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ کمیٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ مری میں جو موسم کی شدت تھی اس حوالےسے انتظامات کیے گئے؟ اگر کیے تو یہ واقعہ کیوں ہوا؟ اور جانیں کیوں ضائع ہوئیں؟ اگر ریلیف آپریشن بروقت شروع کیا گیا تو اس میں کس حد تک انتظامی غفلت ہوئی۔

واضح رہے کہ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوچکی ہے جس کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کی۔پنجاب حکومت کی جانب سے مری کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

آکسیوس: وائٹ ہاؤس میں آبنائے ہرمز اور ایران کے ساتھ مذاکرات پر اجلاس منعقد ہوا

?️ 18 اپریل 2026 سچ خبریں: امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے دو امریکی عہدیداروں کے

معمول سے کم بارشوں کے باعث ربیع کی فصلوں کے اہداف کو پورا کرنا مشکل ہوگیا

?️ 28 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت نے معمول سے کم بارشیں ہونے پر تشویش

عمران خان، بشریٰ بی بی کی عدم پیشی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے

روس نے 43 کینیڈینوں پر پابندی لگا دی

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:   روس نے پیر 27 جون کو 43 کینیڈینوں پر پابندیاں

نائن الیون حملے کی بیسویں برسی کے موقع پر سعودی عرب کے خلاف شکایت کا سنگین مرحلہ

?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:جیسے جیسے نائن الیون کے دہشت گردانہ حملے کی بیسویں برسی

امریکی اور یورپی حمایت یوکرین کے بحران کو طول دے رہے ہیں:ترکی

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع نے نے کہا کہ کیف کے لیے

درجنوں بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کی اجازت کے منتظر: المیادین

?️ 16 اگست 2026سچ خبریں:المیادین کے مطابق درجنوں بحری جہاز اور تیل بردار جہاز آبنائے

خطے میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے سائے میں ایران اور سعودی عرب کا اتحاد

?️ 7 مئی 2023ایران، سعودی عرب اور چین نے جمعہ کو ایک مشترکہ بیان میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے