?️
لاہور (سچ خبریں) مری میں برفباری کے سیزن اور موسم کی پیشگوئی کے حوالے سے رواں سال تیاری کے لیے چار اجلاس ہوئے تھے تاہم پنجاب وزیر اعلی نے کسی ایک میں بھی شرکت نہیں کی۔ جس وقت علاقے میں اشد ضرورت تھی تو مکینیکل ونگ کے اہم عہدیدار بھی مری سے غائب تھے۔
اس حوالے سے قومی اخبار دی نیوز میں شائع رپورٹ میں سینئیر صحافی و تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ سرکاری ذرائع کے مطابق ان میں سے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے ماتحت 13 دسمبر کو ہوا، دو اجلاس اسسٹنٹ کمشنر مری کے ماتحت 8 نومبر اور 30 نومبر کو ہوئے جبکہ ایک اجلاس مری کے اسٹیشن کمانڈر کے ماتحت 30 نومبر 2021ء کو ہوا تھا۔
پنجاب ہائی ویز ڈپارٹمنٹ کے میکینکل ونگ کی سنگین غفلت یہ تھی کہ ایس او پیز کے برعکس برف ہٹانے کیلئے 16 مشینیں ایک ہی پوائنٹ (سنی بینک) پر لگا دی گئیں جبکہ پہلے کے اجلاسوں میں فیصلہ ہوا تھا کہ یہ مشینیں مری کے اسٹریٹجک مقامات پر لگائی جائیں گی تاکہ اہم سڑکوں کو کلیئر رکھا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ جس وقت علاقے میں اشد ضرورت تھی تو مکینیکل ونگ کے اہم عہدیدار بھی مری سے غائب تھے، اور یہ لوگ راولپنڈی میں مشینیں چلا رہے تھے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ برف کو کاٹنے والی مشینوں کے ڈرائیورز اُس وقت پہنچے جب برف باری تھم چکی تھی، یہ لوگ برف باری سے قبل یا اس کے دوران نہیں پہنچے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ برف باری کے سیزن سے قبل، متعدد درخواستوں کے باوجود ہائی ویز کنسٹرکشن ڈویژن نے سڑکیں مرمت نہیں کیں، یہی وجہ تھی کہ ٹریفک بلاک ہوا اور ہجوم لگ گیا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے بھی اس سلسلے میں شدید بے حسی کا مظاہرہ کیا کیونکہ ادارے نے مری ایسکپریس وے بالخصوص لوئر ٹوپہ اور پترایاٹہ سے برف ہٹانے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے۔
اس سے بھی انخلاء کے مقام پر ٹریفک شدید جام ہو گئی تھی ، ایکسپریس ہائی وے، مال روڈ، جھیکا گلی، کشمیر پوائنٹ، بھوربن روڈ وغیرہ پر 7 جنوری کی برف باری کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب راولپنڈی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ایجنسیاں، جو ایسے واقعات کیلئے تیاری کی ذمہ دار ہیں، مکمل طور پر تیار تھیں اور انہوں نے انسانی اور دیگر وسائل لگا دیے تھے کہ منصوبے کے مطابق موسم اور سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد سے نمٹا جا سکے۔
شہر کی حدود میں داخل ہونے والے سیاحوں کی تعداد کی مانیٹرنگ کی جا رہی تھی اور تمام متعلقہ ایجنسیاں گزرتے وقت کے ساتھ اس کا ریکارڈ مرتب کر رہی تھیں۔ تاہم، سرکاری موقف کے مطابق 7 جنوری کو موسم سخت ہوگیا اور یہ برفانی طوفان میں بدل گیا، ایسا اس علاقے میں کبھی نہیں ہوا۔ اس صورتحال کے پیش نظر، ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر مری کو جانے والی تمام سڑکوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔


مشہور خبریں۔
جیت یقینا ہماری ہی ہوگی:روس
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے ایک تقریب میں تاکید کی کہ اس
جون
میانمار کی عوام نے فوجی بغاوت کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع کردیئے
?️ 7 اپریل 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار کی عوام نے فوجی بغاوت کے خلاف ملک
اپریل
ایک ترک تجزیہ کار کے مطابق، امام اوغلو کے خلاف اردگان کی اسٹریٹجک غلطی
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: استنبول اور آنکارا کی سڑکوں پر صورتحال معمول پر ہے اور
اپریل
تیل اور امریکہ کا عرب ممالک کی طرف جھکاؤ
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت امریکہ کے عرب اتحادیوں
مئی
پاک، بھارت آبی تنازع پر مذاکرات کل ہوں گے
?️ 28 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں )پاکستان اور بھارت کے مابین آبی تنازع پر
فروری
صیدنایا جیل میں پریس مشین یا خفیہ کمرے ہونے کی افواہیں
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:صیدنایا جیل کے قیدیوں کے کمیٹی کے سربراہ دیاب سریہ نے
دسمبر
کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: کینیڈا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے ایک مشترکہ بیان میں
فروری
پانی سے وبا تک؛ غزہ جنگ میں اسرائیل کے ہتھیار
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:برطانوی ماہرین تعلیم، سیاسیات، سیاسی فلسفہ، تاریخ، جغرافیہ، قانون اور مشرق
دسمبر