سانحہ ماڈل ٹاؤن میں متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،پرویز الٰہی

?️

لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر راجہ بشارت اور احمد اویس سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سب سے پہلے وہاں پہنچے اور ان کی دادرسی کی۔ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ متاثرین کی معاونت کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیا جائے گا۔ دوسری جانب ملک کی بدلتی صورتحال اور آڈیو لیکس کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 12 رہنماؤں نے مسلم لیگ ن سے رابطہ بھی کرلیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں یہ رہنما پاکستان مسلم ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

بیک ڈور رابطے کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کے بھی کئی اراکین بتائے جا رہے ہیں اور وہ پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن چھینہ گروپ کے 3 اراکین کے سوا باقی اراکین کو لینے پر راضی ہو گئی ہے۔ جب کہ جنوبی پنجاب چکوال، بھکر، لیہ اور خوشاب سے بھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

نئے بیلسٹک میزائل سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️ 26 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نئے بیلسٹک میزائل کے

طوفان الاقصی کے بارے میں صیہونی فوج کا اعتراف

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی مسلح افواج کے سربراہ ہرتزی ہالوی نے 7 اکتوبر

انڈونیشیا میں آزادی کی پہلی سالگرہ

?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: ملک کی آزادی کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر انڈونیشیا

ایران میں بلوچستان لبریشن آرمی، لبریشن فرنٹ کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر

?️ 18 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان آرمی نے کہا ہے کہ ایران میں

یمنی خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا

صیہونی اہلکاروں میں جھڑپیں؛ جنگی کابینہ میں شدید تصادم

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: یديعوت احرونوت اخبار نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت کے

بائیڈن اور ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں: امریکی عوام

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں 72 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ڈیموکریٹک

رانا ثناءاللہ کے دل کے ساتھ جدید ترین پیس میکر نصب کردیا گیا

?️ 14 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) عارضہ قلب میں مبتلاء وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے