?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سینسیٹو پرائس انڈیکس (ایس پی آئی) کے ذریعے پیمائش کی گئی قلیل مدتی مہنگائی 13 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 44.61 فیصد تک پہنچ گئی۔
ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح میں 0.60 فیصد کمی ہوئی، تاہم رمضان المبارک کے دوران طلب میں اضافے کے پیش نظر اشیائے خورونوش مہنگی ہو رہی ہیں جن میں خاص طور پر پھل، آلو، پیاز، چکن، گوشت، انڈے اور کوکنگ آئل شامل ہیں۔
فروری کے آخر سے سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی 40 فیصد سے اوپر رہی تاہم 22 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 46.7 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد گزشتہ 3 ہفتوں میں اس میں قدرے نرمی آئی۔
حکومت نے ملز مالکان اور پی ڈی ایم حکومت میں شامل سیاستدانوں کے دباؤ کے سبب چینی کی برآمد کی اجازت دے دی جس کے بعد مارکیٹوں میں چینی کی قیمت 130 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، اسی دوران مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کی قیمت 3400 روپے تک پہنچ گئی، حالیہ ہفتوں میں کھانا کے تیل اور گھی کی قیمتوں میں بھی یہی رجحان دیکھا گیا۔
خیال رہے کہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں چھوٹے وقفوں سے ہونے والی تبدیلی کا اندازہ لگانے کے لیے ہر ہفتے ایس پی آئی کا جائزہ لیا جاتا ہے، انڈیکس 17 شہروں میں 50 مارکیٹوں کے سروے کی بنیاد پر 51 اشیا کی قیمتوں پر نظر رکھتا ہے۔
ان 51 اشیا میں سے 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی تاہم 16 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
زیر جائزہ ہفتے کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ اضافہ ہوا ان میں گندم کا آٹا (126.09 فیصد)، گیس (108.38 فیصد)، ڈیزل (102.84 فیصد)، انڈے (99.37 فیصد)، لپٹن چائے (97.63 فیصد)، کیلے (90.18 فیصد)، آلو (87.18 فیصد)، باسمتی چاول (84.46 فیصد)، اری چاول 6/9 (81.31 فیصد)، پیٹرول (81.17 فیصد)، دال مونگ (67.43 فیصد)، دال ماش (58.54 فیصد) اور ڈبل روٹی (55.36 فیصد) شامل ہے۔
ہفتہ وار بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں سب سے بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ان میں آلو (8.59 فیصد)، ایل پی جی (4.47 فیصد)، انڈے (2.65 فیصد)، چکن (2.19 فیصد)، واشنگ سوپ (1.83 فیصد)، کیلے (1.64 فیصد)، دال ماش (1.45 فیصد)، گڑ (1.25 فیصد) اور پکا ہوا گائے کا گوشت (1.15 فیصد) شامل ہیں۔
جن مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی ان میں ٹماٹر (22.43 فیصد)، پیاز (15.85 فیصد)، آٹا (2.75 فیصد)، لہسن (1.29 فیصد)، دال چنا (0.82 فیصد)، دال مونگ (0.35 فیصد)، سرسوں کا تیل (0.09فیصد)، بجلی (4.95 فیصد) اور آگ جلانے کے لیے استعمال ہونے والی لکڑی (0.09فیصد) شامل ہے۔
حکومت مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کے لیے آمدنی پیدا کرنے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کے تحت ایندھن اور بجلی کے نرخوں میں اضافے، سبسڈیز کے خاتمے، مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ اور زیادہ ٹیکس عائد کرنے جیسے سخت اقدامات اٹھا رہی ہے، جس کے نتیجے میں معاشی ترقی کی رفتار سست اور آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کی پالیسی ریٹ میں 21 فیصد اضافے، بیش تر اشیا پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے اور 800 سے زائد درآمدی خوراک اور نان فوڈ آئٹمز پر سیلز ٹیکس میں 25 فیصد اضافے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔


مشہور خبریں۔
میڈیلین جہاز پر جھوٹ کا پردہ فاش
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: فرانسیسی ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکام نے
جون
سی این این نیوز نیٹ ورک امریکی حکومت کی طرف سے ممکنہ قانونی کارروائی
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے سکریٹری نے آج اعلان کیا
جولائی
ایران میں ہونے والے حالیہ دہشتگرادانہ واقعہ پر سعودی عرب کا رد عمل
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے ایرن کے شہر کرمان میں دہشت
جنوری
مزاحمت کی علامت اور صیہونی مظالم کا شکار فلسطینی خواتین
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطینی خواتین اپنی سماجی حیثیت اور مزاحمتی کردار کے باعث ہمیشہ
دسمبر
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 598 پوائنٹس اضافے سے 65 ہزار کی حد عبور
?️ 2 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے مسلسل دوسرے
جنوری
داعش پر عراق کی فتح کی آٹھویں سالگرہ،تاریخی فتویٰ سے مکمل آزادی تک
?️ 9 دسمبر 2025 داعش پر عراق کی فتح کی آٹھویں سالگرہ،تاریخی فتویٰ سے مکمل
دسمبر
یمن کے ساحل پر جلتے ہوئے جہاز کی کہانی
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، یورپی
اکتوبر
جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کے شوکاز نوٹس عدالت عظمیٰ میں چیلنج کر دیے
?️ 30 نومبر 2023اسلامآباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حاضر سروس جج جسٹس سید
نومبر