سابق وزیراعظم کا ایک اور پروگرام ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ بھی بند کردیا گیا

?️

لاہور(سچ خبریں)ہسپتالوں کی طرف سے صحت کارڈ پر علاج سے انکار کے بعد سابق وزیراعظم کا ایک اور پروگرام ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ بھی بند کردیا گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے شروع کیے گئے پروگرام ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کو بند کردیا گیا ہے ، ایک سال قبل اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کیے گئے اس پروگرام کے تحت لاہور میں چار موبائل کچنز وینز کو فعال کیا گیا اور اب تک 60 کروڑ کا کھانا تقسیم کرنے کا بتایا گیا ہے ، اس پروگرام کی وجہ سے پسماندہ آبادیوں میں بے سہارا ، مستحقیقن اور مزدوروں میں مفت کھانا تقسیم کیا جاتا تھا۔

قبل ازیں ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت پر مستحق مریضوں کا علاج غیر اعلانیہ طور پر روک دیا گیا ، پہلے سے طے شدہ آپریشنز پر سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں نے تاریخ پر تاریخ دینا شروع کردی ، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے اخراجات کی واپسی پر ہسپتالوں کی انتظامیہ کو تشویش لاحق ہے جب کہ راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے 25 سے زائد سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں میں موجود سیکڑوں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سرکاری ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ سروسز سے منسلک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یکم اپریل سے ہسپتالوں نے غیر اعلانیہ طور پر انصاف صحت کارڈ پر مزید ایڈمیشنز اور آپریشنز کرنے روک دئیے ہیں جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، انصاف ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے والے ہسپتالوں کی انتظامیہ کو خدشات ہیں کہ نئی آنے والی حکومت سے پیسے کیسے وصول کیے جائیں گے۔

آفیسر نے کہا کہ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے غیر اعلانیہ طور پر انصاف صحت کارڈ پر علاج کرنا بند کردیا ہے ، یکم اپریل سے پہلے ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے، جب کہ اس کے بعد آنے والے مریضوں کو روز نئی تاریخ دے دی جاتی ہے۔

مشہور خبریں۔

خاموشی کافی ہے، امریکی سفیر کو باہر نکالا جائے: مقتدیٰ صدر

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے امریکی سفارت

افغان امن کانفرنس کی منسوخی اور طالبان کا امریکا سے اہم مطالبہ

?️ 22 اپریل 2021(سچ خبریں) ترکی کانفرنس میں شرکت کے بدلے امریکا سے کہا ہے

معاشی ماہرین نے روپے کی بےقدری کا ذمہ دار ’گرے مارکیٹ، آئی ایم ایف‘ کو ٹھہرا دیا

?️ 27 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز نے ڈالر کے مقابلے

یوکرائنی مرد جنگ سے کیوں فرار ہو رہے ہیں؟

?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:بی بی سی کے ایک حالیہ مضمون میں یوکرین کے مردوں

نیتن یاہو نے امریکہ سے اسرائیل شام مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی

?️ 12 جون 2025ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے دو اسرائیلی حکام کے حوالے سے

مل مالکان اور سٹاک مافیا گندم بیرون ملک سے منگوا کر کسان پر بڑا ظلم کرنے جا رہے ہیں

?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ

روس کون سا غیر معمولی ہتھیار بنا رہا ہے؟

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی میڈیا نے اس ملک کے صدر کے حوالے سے

نیفتالی بینیٹ نے وزیر اعظم بنتے ہی دہشت گردی شروع کردی، مقبوضہ بیت المقدس میدان جنگ میں تبدیل

?️ 16 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی انتہاپسند یہودی نیفتالی بینیٹ نے وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے