سابق وزیر اعظم طاقت کے زور پر اپوزیشن کی پوری قیادت کو کلین سوئپ کرنا چاہتے ہیں۔خرم دستگیر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے پاس اپنے اقتدار کو 15 سال تک توسیع کے لیے مخالف جماعتوں کی تمام قیادت کو نااہل کروانے جیسے ’فاشسٹ منصوبے‘ تھے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر کے دعویٰ کیا ہے کہ ان کو اطلاع تھی کہ عمران خان نے پارٹی صدر شہباز شریف، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی سمیت مخالف جماعتوں کی تمام قیادت کو رواں سال کے آخر تک نااہل قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ نظر آرہا تھا کہ سابق وزیر اعظم طاقت کے زور پر اپوزیشن کی پوری قیادت کو کلین سوئپ کرنا چاہتے ہیں۔

اپنے دعوے کو تقویت دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ ان کے سیاسی مخالفین کے خلاف مقدمات کو تیز کرنے کے لیے 100 ججوں کی خدمات حاصل کی جائیں گئی ہیں۔

خرم دستگیر نے ان خیالات کا اظہار ایک نجی ٹی وی شو کے دوران اس سوال کے جواب میں کیا کہ ان کی پارٹی کو صرف ڈیڑھ سال کے لیے ملک کی حکمرانی کو قبول کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد صرف اس لیے بنایا گیا تھا کہ عمران خان نے اس ملک پر حملہ کرنے کا فاشسٹ منصوبہ بنایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج وقت مشکل ہے لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ جب ملکی معیشت پر بات ہو رہی تھی تو جمہوریت، وفاق اور حکمرانی کے مسائل تھے اور ان تمام پہلوؤں کو بڑے تناظر میں دیکھنا ضروری تھا۔

تاہم، اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹی وی شو کا کلپ پوسٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا کہ ’دل کی بات زبان پہ آگئی! خرم دستگیر نے کھلے دل سے اعتراف کرلیا کہ عمران خان کی جمہوری طور پر منتخب حکومت میں اپوزیشن کو کرپشن کے مقدمات کا سامنا کرنے سے بچانے کے لیے ایک سازش کے ذریعے حکومت کو ہٹایا گیا۔

سابق وزیر بحری امور نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ بدمعاش معیشت کو تباہ کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

برازیل کے انتخابات پر ٹرمپ کی بڑی غلطی، بھارت سے خلط ملط کرنے پر خبر بن گئی

?️ 5 اکتوبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے صدارتی انتخابات کو بھارت

موشے یاعلون: غزہ میں بے مقصد جنگ نے فوج کو تھکا دیا اور اسرائیل کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کر دیا

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر جنگ نے غزہ جنگ میں فوج

آئی ایم ایف کے عہدیدار کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، خواجہ آصف

?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی

محمد عبداللہ خان سنبل چیف سیکریٹری پنجاب تعینات

?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف

چین تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ کیا کرے گا؟

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین نے

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان

?️ 9 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سابق

اسرائیل کے دماغ میں کیا چل رہا ہے ؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:جب کہ فلسطینی مزاحمت کے جنگجو صیہونی حکومت کے خلاف عظیم

ہیلری کلنٹن: امریکہ ایران کے مقابلے میں بہت کمزور موقف کا حامل ہے

?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں: ہیلری کلنٹن، سابقہ امریکی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے