🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریلوے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے فیصلے کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کمیٹی کو دینے کا عمل عدالتی احکامات کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سیکریٹری ریلویز کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور کہا کہ عدم پیشی پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ریلویز کی جانب سے ملازمین کو مراعات نہ دینے اور اپ گریڈ نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم کے تحت ملازمین کو اپ گریڈ کرنے اور تمام پچھلے فوائد دینے کا حکم دیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2015 میں پاکستان ریلویز کی درخواست مسترد کی، ریلوے نے 7 سال سے عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو مراعات دینے سے انکار کیا، پاکستان ریلویز کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ ڈالی گئی۔
اس میں کہا گیا کہ پاکستان ریلوے کے وکیل نے 3 اکتوبر 2024 کا ایک میمورنڈم عدالت میں پیش کیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریلوے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے فیصلے کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کمیٹی کو دینے کا عمل غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ معاہدے کے مطابق یہ تاثر دیا گیا کہ اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اختیار اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملازمین کی اب گریڈیشن کا اختیار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی کمیٹی کو دینا نہ صرف اس عدالت بلکہ سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے، کیس کی اگلی سماعت 20 نومبر 2024 کو ہوگی۔
مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کے ویٹو ہونے پر حماس کا ردعمل
🗓️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: حماس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ سلامتی کونسل
مارچ
امریکہ میں تفرقے کی شدت پر اوباما کی تشویش
🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے امریکی میڈیا کی جانب سے انتشار
مئی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 75 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا
🗓️ 15 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر
مئی
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان مریم نواز کی خوشی میں شامل ہو گئی
🗓️ 15 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز
دسمبر
سویڈن حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مجرموں کے خلاف تادیبی کارروائی کرے، وزیراعظم
🗓️ 3 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سویڈن
جولائی
سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ و پنشن میں اضافے کا اعلان
🗓️ 10 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں
جون
پیرس اولمپکس ہمیں راس نہیں آیا؛ناکامی پر ناکامی
🗓️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس میں شوٹنگ مقابلوں کے دوران پاکستانی شوٹرز کشمالہ
جولائی
برطانوی پولیس کی 70 سال بعد معافی
🗓️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس نے ایک ایسے شخص کے خاندان سے معافی مانگ
ستمبر