?️
اسلام آباد(سچ خبریں) رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہے کہ رواں سال عیدالفطر پورے ملک میں ایک ساتھ منائی جا سکے اور اس مقصد کے لیے اراکین کمیٹی نے ان علما سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے جنہوں نے ماضی میں شوال کے چاند دیکھنے سے متعلق اعلان کی عوامی مخالفت کی تھی۔
کمیٹی کے کچھ اراکین نے عید کی متوقع تاریخ کے بارے میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے قبل از وقت اعلان پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کے سامنے متعدد اراکین نے خدشات کا اظہار کیا کہ وزیر اطلاعات کے اس طرح کے بیانات سے پشاور کی قاسم خان مسجد کے مفتی پوپلزئی جیسے علما کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ رواں سال بھی کمیٹی کے اختیار کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔
اس معاملے پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ ماضی سے منہ موڑ لینا ضروری ہے جب ملک میں 4 عیدیں منائی گئیں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر اور مختلف مسالک کے علما کے ساتھ اس عمل میں شامل ہیں۔
انہوں نے قاسم خان مسجد انتظامیہ کے حوالے سے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جس طرح انہوں نے رمضان المبارک پوری قوم کے ساتھ منایا اسی طرح وہ شوال کے چاند کے بارے میں بھی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کا احترام کریں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چیئرمین نے حال ہی میں مفتی پوپلزئی سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے نمائندے کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں بھیجے لیکن قاسم خان مسجد انتظامیہ نے نہ صرف اس پیشکش کو رد کردیا تھا بلکہ اپنی رویت ہلال کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔
دریں اثنا کمیٹی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں علما سے بات چیت ہوئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ کمیٹی کے فیصلے کا احترام کریں اور انہوں نے اس سلسلے میں یقین دہانی کرائی ہے۔تاہم عہدیدار نے بتایا کہ کابینہ کے رکن کا حالیہ بیان کمیٹی کے لیے ایک نیا چیلنج تھا۔
رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بدھ (12 مئی) کو شوال چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔اس اجلاس کی صدارت مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے اور اس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شرکت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
خلیج فارس کے ممالک کو صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر کی برآمد
?️ 9 مارچ 2023بدھ کی شام صہیونی اخبار Haaretz نے خبر دی ہے کہ صیہونی
مارچ
اسلام آباد ہائیکورٹ: ٹیلی کام کمپنی کو صارفین کو 2 ارب روپے سے زائد رقم واپس کرنے کا حکم
?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی کام کمپنی
دسمبر
وزیر کی ملاقاتوں سے ’مفاہمتی مذاکرات‘ کی جانب بڑھنے کا اشارہ
?️ 19 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ان قیاس آرائیوں کے درمیان کہ نگران حکومت تمام
اکتوبر
شہباز شریف دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف آج سے امریکا کا اہم
ستمبر
آرئیل آپریشن صیہونی سیکورٹی سسٹم کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا:صیہونی اخبار
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:عبرانی روزنامے کا کہنا ہے کہ آپریشن ایریل اسرائیل کے سیکیورٹی
مئی
بائیڈن پیلوسی کو تائیوان جانے سے نہیں روک سکے:واشنگٹن پوسٹ
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک عہدہ دار کے مطابق امریکی صدر نے
اگست
سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی: وزیرخارجہ
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی
جولائی
وزیراعظم شہباز شریف کی سری لنکن صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی
ستمبر