?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 12 پیسے سستا ہوگیا۔
فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی ایک روپے 12 پیسے مضبوطی کے بعد 287 روپے 63 پیسے پر پہنچ گئی، جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز 288 روپے 75 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 50 پیسے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کی ٹریڈنگ 288 روپے 50 پیسے پر ہو رہی ہے، جو گزشتہ روز 290 پر بند ہوا تھا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچا نے کہا کہ آج کا دن بھی پاکستان کی معیشت کے لیے بہترین رہا، آرمی چیف اور ان کی ٹیم کی جانب سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافے ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آرمی چیف کو مجبوری میں اس کام میں آنا پڑا، وہ خوشی سے نہیں آئے، وہ ملک کے لیے آگے آئے، کیونکہ جن اداروں نے اپنا کام کرنا تھا، انہوں نے نہیں کیا، اس لیے ملک میں افرا تفری، ریونیو کا نقصان، اشیا اور کرنسی کی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی، جدھ دیکھیں ہر ادارہ تباہ ہے، ہر چیز پر ہماری اسٹیبلشمنٹ، ہمارے حساس اداروں کو کام کرنا پڑ تا ہے۔
ظفر پراچا نے بتایا کہ جیسے ہی آپریشن شروع ہوا، قیمتیں نیچے آنا شروع ہو گئیں، اسمگلرز انڈر گراؤنڈ چلے گئے، اللہ کرے یہ تسلسل قائم رہے، اور باقی ادارے بھی اپنا کام کرتے رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر بھی بہتر ہو رہے ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں کہ درآمدکنندگان بھی (ڈالر) خریداری سے رک گئے ہیں، سٹہ باز بھی غائب ہو گئے ہیں، اسی طرح برآمدکنندگان اپنے ڈالرز کو کیش کروا رہے ہیں، اس وقت پورا رجحان تبدیل ہو گیا ہے، آنے والے دنوں میں لگتا ہےکہ بہت اچھا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہے کہ ڈالر کو 250، 260 پر لانا ہے، جب وہ اس سطح پر مستحکم ہو گا، اس کے بعد ہم اگلی سطح کا تعین کریں گے، جن کے پاس ڈالرز ہیں، انہیں اپنے پاس نہیں رکھنے چاہئیں، اپنے ملک کی کرنسی پر یقین رکھیں، اور بہتری آئے گی۔
فوج کی حمایت سے ڈالر کے غیر قانونی اخراج کے خلاف کریک ڈاؤن کے سبب گزشتہ کئی ہفتوں سے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔
تجزیہ کار خرم حسین کے مطابق سابقہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے ڈالر کے گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کے درمیان ایکسچینج مارکیٹ میں ’کریک ڈاؤن‘ شروع کیا، جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں کچھ بہتری دیکھی گئی، تاہم وہ قلیل مدتی تھی۔
انہوں نے لکھا تھا کہ یہ مختصر استحکام رواں برس جنوری میں شدید متاثر ہوا، کیونکہ ’بہت زیادہ روپے کا بہت کم ڈالرز کا پیچھا‘ کرنے کی حقیقت میں تبدیلی نہیں ہوئی۔
مشہور خبریں۔
کیا بن گوئر صہیونی شہریوں کو ہتھیار رکھنے کی کھلی چھوٹ دے رہے ہیں؟
?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی قومی سلامتی کے وزیر نے بیت المقدس کی
جنوری
ڈی چوک احتجاج کیس: گرفتار 17 مظاہرین کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی
دسمبر
معاشی اشاریے بہتر ہوگئے، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، صدر آصف زرداری
?️ 23 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
فروری
شوٹنگ کے دوران خون نکوالنے کی اشنا شاہ کی ویڈیو وائرل
?️ 19 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ
فروری
ڈراما سیریل ’رضیہ‘ نے آئیکون ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا
?️ 18 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں سال نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’رضیہ‘ کی
دسمبر
اہم صیہونی بینک سائبر حملے کا شکار
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے الیکٹرانک ڈیٹا بیس اور اہم ترین بینکوں کی
اپریل
پاکستان اور افغانستان کا دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے اور سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور افغانستان نے تجارت، سلامتی اور پاکستان
مارچ
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب؛ اسپتال منتقل
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین
جولائی