رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، این ڈی ایم اے

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) حکام نے سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ میں کہا ہے کہ رواں سال 300 ملی میٹر تک مون سون میں بارشیں ہوسکتی ہیں،پنجاب میں 300 سے 380 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، مون سون میں کلاؤڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمٰن کی زیرِ صدارت این ڈی ایم اے اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں این ڈی ایم اے کی طرف سے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو خصوصی طور پر بریفنگ دی گئی، این ڈی ایم اے حکام نے خطرات سے نمٹنے اور ابتدائی طور پر وارننگ سے متعلق کمیٹی کو بریف کیا۔

این ڈی ایم اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں موجودہ ہیٹ ویو کی 6 ماہ پہلے ایڈوائزری جاری کردی تھی، مون سون سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے، پاکستان میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کی توقع ہے۔ؕ

حکام نے بتایا کہ رواں سال 300 ملی میٹر تک مون سون بارشیں ہوسکتی ہیں جب کہ پنجاب میں 300 سے 380 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، راجن پور اور ڈی جی خان میں بھی زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، ان اضلاع کو زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ مون سون میں شمالی اور مشرقی پنجاب میں بھی زیادہ بارش ہوگی،گلیشئرز کے پگھلنے سے لوکل فلڈز آئیں گے جن سے نالوں میں طغیانی آئے گی۔

اجلاس میں سینیٹر نسیمہ احسان نے استفسار کیا کہ بلوچستان میں کن اضلاع میں زیادہ بارشیں ہوگی اور کس حد تک نقصان ہوسکتا ہے، اور کن اضلاع میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے تاکہ صوبے تیاری کرسکیں۔

اس کے جواب میں این ڈی ایم اے حکام نے جواب دیا کہ ہر صوبے سے متعلق معلومات صوبوں میں جو پی ڈی ایم اے بنے ہیں،ان سے پہلے شیئر کر دیتے ہیں، بلوچستان اور سندھ میں زیادہ تر آبادیوں کے گھر کچے ہیں، اس وجہ سے زیادہ نقصان ہوتا ہے۔

حکام نے بتایا کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں درجہ حرارت میں چار سے پانچ ڈگری تبدیلی ہو گی، پنجاب میں درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری کا فرق آ رہا ہے، سندھ میں نارمل سے 2.5 ڈگری زیادہ درجہ حرارت ہوگا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں،پنجاب میں 344 ملی میٹر بارش ہوتی ہے، اس بار 388 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، شمالی مشرقی پنجاب میں پچاس فیصد زیادہ بارش ہوگی، جنوبی پنجاب میں بھی زیادہ بارش ہوگی۔

بریفنگ میں حکام نے مزید بتایا کہ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں پہاڑی ٹورینٹ نظر آ رہے ہیں،کے پی میں عام طور پر 243 ملی میٹر بارش ہوتی ہے مگر اس سال 300 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، آزاد کشمیر میں بھی زیادہ بارش ہوگی، اور مون سون میں کلاؤڈ برسٹ بھی زیادہ ہوں گے۔

حکام این ڈی ایم اے نے بتایا کہ مون سون میں ایک سے پانچ فیصد زیادہ بارش ہو گی،رواں سال 2022 کی طرح کا سیلاب آنے کا خطرہ نہیں ہے، تاہم رواں سال مقامی سطح پر بارشوں کے مطابق سیلاب آئیں گے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے سوال کیا کہ سندھ طاس معاہدے کا ہم پر کیا اثر پڑ سکتا ہے، جس پر این ڈی ایم اے حکام نے بریفنگ دی کہ سندھ طاس معاہدے پر اسٹڈی شروع کر رکھی ہے،بھارت کے پاس جو مغربی دریاؤں پر کیپسٹی تھی وہ اس سے کم پانی استعمال کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

فارم 45 یا 47 میں فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہوگا، جانچنے کیلئے انکوائری کرنا ہوگی، جسٹس مندوخیل

🗓️ 20 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق وزیراعظم

صیہونی لبنان اور عرب ممالک کے خلاف پانی کی جنگ کیوں چھیڑ رہے ہیں؟

🗓️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے معاندانہ اقدامات کا سلسلہ جاری

برف باری میں پھنسے تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا گیا ہے

🗓️ 9 جنوری 2022مری (سچ خبریں) مری میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا

Garuda operates larger planes for Jakarta-Palembang route

🗓️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

امریکہ افغانستان پر پابندیاں عائد کرکے اس ملک کے عوام کو اجتماعی سزا دیناچاہتا ہے: المیادین

🗓️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:سیاسی مسائل کے ایک ماہر نے المیادین چینل کے ساتھ گفتگو

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بعض انسپکٹر امریکہ اور اسرائیل کے جاسوس ہیں:ایران

🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں:تہران یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی

لیبیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عہدیداروں کی شامت

🗓️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: لیبیا کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے سیلاب کی تباہ کاریوں

امریکی سفیر عراقی استقامتی رہنماؤں کو قتل کرنے کے درپے: صابرین نیوز

🗓️ 6 جون 2023سچ خبریں:صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے باخبر عراقی ذرائع کے حوالے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے