?️
کیلفورنیا(سچ خبریں) ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن ‘دی راک’ نے سوشل میڈیا پر وین ڈیزل کی جانب سے ‘فاسٹ اینڈ دی فیوریس’ فرنچائز میں واپسی کی درخواست کو ‘ہیرا پھیری’قراردے دیا۔ ڈیوائن نے کہا کہ میں ساتھی ادکار کی جانب سے ان کی پوسٹ پر کافی حیران ہوا لیکن میں اس کو ہیرا پھیری قرار دیتا ہوں ۔
29 دسمبر کو غیر لکی میڈیا میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں اداکار ڈیوائن جانسن نے واضح طور پر کہا کہ مجھے نومبر میں وین ڈیزل کی جانب سے فاسٹ اینڈ فیورس کی اگلی فلم میں کام کرنے کی درخواست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ڈیوائن نے کہا کہ میں ساتھی ادکار کی جانب سے ان کی پوسٹ پر کافی حیران ہوا لیکن میں اس کو ہیرا پھیری قرار دیتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پسند نہیں آیا کہ وین نے اس پوسٹ میں اپنے بچوں اور پال واکر کی موت کا ذکرکیا۔ڈیوائن نے مزید کہا کہ رواں سال جون میں میری اور وین کی براہ راست اس معاملے پر ملاقات ہوئی تھی، میں نے اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ میں فرنچائز میں واپس نہیں آرہا۔ اس کے علاوہ انٹرویو میں اداکار نے فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اگلی تمام فلموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کچھ ماہ قبل معروف ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے ‘فاسٹ اینڈ فیوریس ‘سیریز کی مزید فلموں میں اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وین ڈیزل نے مبینہ طور پر فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں ڈیوائن جانسن کی بہترین کارکردگی کا سہرا بھی اپنے سر باندھنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان مبینہ جھگڑا ہوا جو ڈیوائن جانسن کا اس سیریز کی مزید فلموں میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بنا۔
تاہم پال واکر کی موت کے بعد جہاں مداح ایک بار پھر ڈیوائن جانسن کو فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز میں اداکاری کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، وہیں وین ڈیزل نے گزشتہ ماہ نومبر میں انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ میں ڈیوائن جانسن سے فاسٹ اینڈ فیورس فرنچائز میں واپسی کی درخواست کی تھی۔انہوں نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ’ میرے چھوٹے بھائی ڈیوائن وقت آ گیا ہے، دنیا فاسٹ 10 کے فائنل کا انتظار کر رہی ہے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میرے بچے آپ کو میرے گھر میں انکل کے نام سے پکارتے ہیں’۔


مشہور خبریں۔
انٹرنیٹ پابندیوں پر ترکی کے نئے فیصلے
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں: ترکی میں سائبر اسپیس گورننس اور انٹرنیٹ کنٹرول پر بحث
فروری
چین کی نظر میں امریکہ کی اصلی مشکل
?️ 20 مئی 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج امریکی معاشرے
مئی
اگلے ہفتے تک منی بحٹ لائیں گے
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سماء
نومبر
ایران کے مقابلے میں امریکی حکمت عملی کی ناکامی کی وجوہات
?️ 18 جون 2026سچ خبریں:امریکی جریدے فری پرس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ایران کے
جون
ٹویٹر کے ہفتے بھر کے عدم استحکام کا خاتمہ
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریںٹویٹر سوشل نیٹ ورک نئے مالک ایلون مسک کے انتظامی دور
نومبر
غزہ میں جرائم کی وجہ سے آئرلینڈ میں صہیونیوں کا خیرمقدم نہیں ہوا
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی نے یورپی
مارچ
ملکی حالات سے مایوس ہوں، حب الوطنی کا جذبہ کم ہوچکا، انوشے اشرف
?️ 11 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل، ٹی وی میزبان و ریڈیو جوکی (آر جے)
دسمبر
لبنانی ایتھلیٹ کی صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی
?️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:لبنانی ایتھلیٹ نے صہیونی حکومت کے ساتھ عرب حکومتوں کے تعلقات
جولائی