?️
لندن (سچ خبریں)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو ملک میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قبل از وقت انتخابات سمیت تمام فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کیے جائیں گے۔
لندن میں دیگر سینئر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں ملکی معیشت اور تمام سیاسی اصولوں کو تباہ کر دیا۔
قبل از وقت انتخابات سمیت تمام فیصلوں کا اعلان تمام اتحادیوں کی حمایت اور منظوری سے کیا جائے گا۔رانا ثناء اللہ نے اس ماہ کے آخر تک اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ سے قبل عمران خان کی گرفتاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات ہوئی لیکن چونکہ اتحادی حکومت ہے لہٰذا معاملہ متفقہ فیصلے کے لیے کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور اگر ان کی گرفتاری ضروری سمجھی گئی تو ایسا کیا جائے گا۔نواز شریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ آئین توڑنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔اگر کابینہ میں فیصلہ ہوا کہ ان کو نہیں آنے دینا تو بیس لاکھ تو بہت دور کی بات ہے 20 لوگ بھی وہاں نہیں آئیں گے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پی ٹی آئی نے حکومت کو وارننگ دے دی ‘ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کہتے ہیں کہ لانگ مارچ کی کال پر جیسے ہی عوام سڑکوں پر نکلے تو حکومت گر جائے گی ، امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو پورا ملک تحریراسکوائربن جائے گا ، گرفتاریاں ہوئیں توجیلیں بھرجائیں گی ۔
لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ اور شاہدرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ چوں چوں کا مربہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ، لندن اجلاس میں ان کے منہ لٹکے ہوئے تھے ، نوازشریف کہہ رہے ہیں ابھی اسمبلیاں توڑ دو ورنہ ہم بے نقاب ہوجائیں گے ، الیکشن الیکشن کرنے والے اب انتخابات سے بھاگ رہے ہیں کیوں کہ انہیں پتا ہے انتخابات کروائے تو عمران خان آ جائے گا۔
مشہور خبریں۔
انسٹاگرام پر دلچسپ فیچر متعارف
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی انتظامیہ کی جانب سے
اپریل
جرمنی میں سیاسی پناہ گزینوں کے خلاف تشدد میں شدت
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ نے ایک رپورٹ میں اس ملک
اگست
الحدیدہ پر قبضے کا خواب؟ یمن میں امریکی حملے، اماراتی حمایت یافتہ فورسز اور بڑھتی ہوئی کشیدگی
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کے معرکے یہ واضح کر دیا ہے کہ بحیرہ
اپریل
قطبی عالمی نظام کی خلقت کا ہونا ضروری : پیوٹن
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ایک کثیر قطبی
اکتوبر
ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 50 کیسا ہوگا؟تصاویر لیک
?️ 2 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں)ہواوے کے نئے فلیگ شپ سیریز کے فونز کے حوالے
مئی
سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں واپس لینے پر نمٹا دیں
?️ 17 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مجوزہ آئینی ترمیم
اکتوبر
نیتن یاہو کے ایران اور انصاراللہ کے خلاف بے بنیاد الزامات
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:قابض صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران اور انصاراللہ
مئی
جب تک آپ کامیاب نہ ہوں واپس نہ آئیں!
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بیان جاری کر
اگست