’ذرا برابر بھی پریشانی نہیں‘

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذرا برابر بھی پریشانی نہیں البتہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کروں گا کیوں کہ قانون واضح ہے اور عدلیہ کے اپنے بے شمار فیصلے موجود ہیں کہ کسی شخص کو اکیکشن لڑنے سے نہیں روکا جا سکتا۔

سابق وفاقی وزیر نے اپنے بیان کے ساتھ ن لیگی رہنماء اسحاق ڈار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مثال کے طور پر اسحاق ڈار نے ناصرف الیکشن لڑا بلکہ ان کے لیے سرکاری جہاز بھی بھیجا گیا، ایک ہی ملک میں دو قانون؟۔

خیال رہے کہ ریٹرننگ افسر کے بعد الیکشن ٹریبونل نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے، اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے فیصلہ سنایا، جس میں انہوں نے سابق وفاقی رکن قومی اسمبلی حماد اظہر کیخلاف ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر کے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل بھی خارج کردی۔

بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل سے اپیل خارج ہونے کے بعد حماد اظہر کی الیکشن لڑنے کیلئے نا اہلی برقرار رہے گی، الیکشن ٹریبونل کے اس فیصلے کے خلاف اور آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

مشہور خبریں۔

افواج پاکستان نے دشمن کے مکروہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی بنادیا، وزیراعظم

?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن

 صیہونی ٹیم نام تبدیل کرنے پر مجبور

?️ 23 نومبر 2025سچ خبریں:غزہ جنگ کے دوران عالمی سطح پر بڑھتے احتجاجات کے باعث

یوکرین کا خاتمہ ہو سکتا ہے: دی اکانومسٹ 

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: معتبر جریدے "اکانومسٹ” نے رپورٹ کیا ہے کہ یوکرین کی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ آخری

مستعفی ججز سیاسی و ذاتی مفادات کیلئے کوششیں کرتے رہے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی

نیتن یاہو کا نیا اسکینڈل؛ وہ راز جو سارہ نے خواتین کی پارٹی میں بتائے

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: ایک سائبر اسپیس میڈیا ایکٹیوسٹ اور ایک مشہور اسرائیلی نیوز

بائیڈن کا ایک سالہ جائزہ، سب سے کنارہ کشی اختیار کرکے کورونا پر حملہ کریں

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:  امریکی صدر جو بائیڈن ایک ایسے وقت میں وائٹ ہاؤس

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

?️ 25 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے