?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی نے پھر زور سے سراٹھایا ہے، جب تک مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا، ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، ہر روز پولیس اور افواج پاکستان کے افسران و جوان قربانیاں دے رہے ہیں، ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ رہتی دنیا تک یاد رکھنا ہوگا۔
قبل ازیں وزیراعظم نے کہاکہ کابینہ میں توسیع کے بعد یہ پہلا باضابطہ اجلاس ہے، امید ہے نئے وزرا کی شمولیت سے حکومت کی کاکردگی میں بہتری آئی گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا میکرو پروگرام ایک مستحکم پروگرام ہے، اب ہمیں ملک کی ترقی کی طرف دوڑ لگانی ہے، معاشی ترقی سے براہ راست تعلق رکھنے والی وزارتیں اب عوام کی نظروں میں ہوں گی، معاملات تسلی بخش اور احسن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن پاکستان کے دورے پر ہے، ہمارے وزرا ان سے بات چیت کررہے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام ہماری ترقی کے لیے اہم ہے،
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مجھے یقین کامل ہے کہ نئے وزرا دن رات کاوشیں کرکے اپنی اپنی وزارتوں میں خوشحالی کا انقلاب لے کر آئیں گے، ریلوے کی مکمل ٹرانفارمیشن چاہیے، شعبہ بحری امور میں بے پناہ صلاحیت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اب ہر سہ ماہی میں وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےگا، وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق قوم کو آگاہ کیاجائےگا، ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کی خدمت کرنے آئے ہیں، ہر تیسرے ماہ ایک جائزہ ہوا کرے گا اور اس کے نتائج آپ کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
190 ملین پاؤنڈ سے اسلام آباد میں ’دانش یونیورسٹی‘ بنانے کا اعلان
وزیراعظم نے کہاکہ رواں ماہ اچھی خبر آئی ہے کہ ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ہمیں اپنی برآمدات کو بھی اس سے زیادہ رفتار سے آگے بڑھانا ہے، اب ہر ہفتے میں ایک یا دو وزارتوں کو دعوت دوں گا، جہاں آپ تیاری کرکے آئیں گے اور ہر اجلاس میں ہم فیصلے کیا کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے اسلام آباد میں ایک جدید یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس یونیورسٹی میں اپلائیڈ سائنسز، آئی ٹی، اے آئی اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی تعلیم دی جائے گی اور دنیا بھر سے بہترین اساتذہ لائے جائیں گے، ہم نے طے کیا ہے کہ 14 اگست 2026 کو اس یونیورسٹی کے پہلے سیکشن کا آغاز ہوگا، اس جامعہ کانام ’دانش یونیورسٹی‘ ہوگا۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور
?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے
اکتوبر
آزاد کشمیر کے مسائل کے حل کیلئے 23 ارب روپے منظور، بجلی اور روٹی کی قیمتوں میں کمی
?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے مسائل کے
مئی
حیدر العبادی عراقی وزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی فہرست سے باہر
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی الصدر تحریک کے ایک دفتری ذریعے نے بتایا کہ عراقی
جنوری
ایران کے ساتھ جنگ اور نیتن یاہو کی مقبولیت کا تضاد
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: جون 2025 میں اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ
جولائی
شام میں ترکی اور اسرائیلی حکومت کو درپیش منظرنامے
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو شام میں بشار الاسد کی حکومت کے
اپریل
وہ ملک جن میں روزے کا وقت کم ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:پیش گوئی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک 2023 جمعرات 23
مارچ
ہری پور: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے سیکریٹری اور ڈرائیور گرفتار
?️ 22 دسمبر 2023ہری پور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی
دسمبر
نواز شریف کو عزت سے واپس لائیں گے: شہزاد اکبر
?️ 14 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر
جنوری