?️
مظفرآباد (سچ خبریں) بھارت کے یوم جمہوریہ پر لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارتی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے سے انکاری ہے، بھارت جمہوری نہیں بلکہ جارح ملک ہے جس نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر 78 برسوں غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ آج مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھارت مخالف احتجاج کیا جائے گا، کل جماعتی حریت کانفرنس، پاسبان حریت سمیت مختلف تنظیمیوں کے زیراہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی۔
بھارت نے اپنے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ وادی کو فوجی چھاؤنی میں بدل دیا ہے اور سیکیورٹی کے نام پر سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، بڑی تعداد میں قابض بھارتی فورسز تعینات ہیں اور لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے جبکہ سڑکوں کو خاردار تاروں اور رکاوٹوں سے بند کیا گیا ہے، قابض فورسز کی نگرانی کی کارروائیوں سے کشمیری عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے بھارت نے 5 لاکھ کشمیری شہید کیے ہیں، آزادی مانگنے پر حالیہ 36 برسوں میں 96 ہزار 481 کشمیری شہید کئے گے، ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم تین دہائیوں میں 22 ہزار سے زائد خواتین بیوہ ہوئیں۔ بھارت کی قابض افواج نے ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد کشمیری تین دہائیوں کے دوران حراست میں لئے ، گزشتہ تین دہائیوں میں کھربوں روپے سے زائد مالیت کی نجی املاک بھی تباہ کردی گئیں۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں جعلی ڈومیسائل کے ذریعے مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلا جارہا ہے، کشمیری یوم سیاہ منا کر عالمی برادری سے مطالبہ کریں گے کہ بھارت سے کشمیریوں کو آزادی دلوائی جائے، کشمیریوں کے حق میں پاس کردہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروایا جائے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کی حمایت بند کرو؛مشی گن یونیورسٹی کے طلباء کا کملہ ہیرس کا استقبال
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ میں مشی گن کے متعدد طلباء نے اس ملک کی
جنوری
صیہونی سعودی دوستی میں درپیش رکاوٹیں
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ تھنک ٹینک نے سعودی عرب اور صیہونی حکومت
جولائی
حکومت عمران خان کے ساتھ بات چیت میں تذبذب کا شکار
?️ 29 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے
مئی
پاکستان کا تاریخی خلائی مشن 3 مئی کو چاند کے سفر پر روانہ ہوگا
?️ 1 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی نے کہا ہے
مئی
سربیا میں ٹرمپ کے داماد کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مارچ
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: اس پروجیکٹ کا انتظام Affinity Global Partners کرتا ہے، جس
مارچ
اسلام آباد: دنیا کو بھارت میں جوہری اسمگلنگ پر تشویش ہونی چاہیے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان نے ملک کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ہندوستانی وزیر
مئی
امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے میں پہلے نمبر پر ہے:شام
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک میں امریکی پالیسیوں پر
جنوری
پاک فضائیہ کے سربراہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر
جولائی