?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دن رات لیکچرز دینے والے ان مسائل کا کوئی حل نکالیں جو اس سیلاب کی وجہ بنے، غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قوانین پر عملداری کے لیے یکسو ہونا چاہیے۔
کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ صورتحال بہت گھمبیر ہے اور اس کی تباہ کاریوں کا پھیلاؤ کافی زیادہ ہے، وفاق کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 20 ارب روپے تقسیم ہو چکے ہیں، آئندہ 3 روز میں مزید 8 ارب بھی تقسیم ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے مشاورت کے بعد متاثرین کے لیے مختص بجٹ میں مزید 28 ارب شامل کرتے ہوئے اسے 70 ارب روپے تک بڑھا دیا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے وفاقی حکومت یہ رقم متاثرین تک پہنچائے گی، اس حوالے سے کام شروع ہو چکا ہے، کابینہ سے بھی منظوری لی جائے گی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے علاوہ صوبہ سندھ کے لیے وفاق کی جانب سے 15 ارب روپے کے گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے، اسی طرح صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لیے 10، 10 ارب روپے اور 3 ارب روپے گلگت بلتستان کو جاری کیے جائیں گے۔
ابن کا کہنا تھا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب اپنے پیاروں کو کھو دینے والوں کے لیے وفاقی حکومت 10، 10 لاکھ روپے معاوضہ این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم کر رہی ہے، معاوضے کے لیے مختص کُل رقم کا بہت بڑا حصہ تقسیم کیا جاچکا ہے، اس مد میں پہلے این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے دیے گئے اور اب 3 ارب روپے مزید دیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 8، 9 روز میں دنیا کو یہ احساس ہونا شروع ہوا کہ بارشوں اور سیلاب نے پاکستان میں کس قدر تباہی مچائی ہے جس کے بعد دوست ممالک سمیت دنیا بھر سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے دنیا کو آگاہی دینے کے لیے تمام کابینہ نے اپنا کردار ادا کیا اور دنیا کو ہماری تکالیف سمجھنے میں آسانی ہوئی، اس آگاہی کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات، ترکی، قطر، امریکا اور چین سے امداد آئی، سعودی عرب نے بھی امداد کا ارادہ ظاہر کیا ہے، برطانیہ نے بھی اپنی امداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ دریائے سندھ میں ایک ڈرین کی ضرورت ہے، اگر ہم نے اس کا انتظام نہیں کیا تو خدانخواستہ آئندہ بھی قدرتی آفات کے نتیجے میں اسی طرح پانی جمع ہوجائے گا اور تباہی مچے گی، اس لیے اس حوالے سے ایک جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بین الاقوامی میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اس حوالے سے حقائق پر مبنی رپورٹس کے ذریعے دنیا کو پاکستان کی صورتحال سے آگاہ کیا، ریاست کے تمام اداروں نے بھی اس صورتحال کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے اور بحالی کے اقدمات کے لیے جان کی بازی لگائی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاش دن رات لیکچرز دینے والوں نے ان مسائل کا کوئی حل نکالا ہوتا جو اس ’مین میڈ ڈیزاسٹر‘ کی وجہ بنے، دریا کے بیچوں بیچ ہوٹلز بنا دیے گئے، بہرحال یہ سیاست کا وقت نہیں ہے لیکن ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے قوانین کی عملداری پر یکسو ہونا چاہیے، قوم کی محنت کی کمائی ان فاش غلطیوں کی نذر نہیں ہونی چاہیے، وفاق اور صوبوں کو مل کر ایک جامع پلان بنانا ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ میں قومی میڈیا کا بھی شکر گزار ہوں، انہوں نے حقیقی صورتحال کو پوری طرح اجاگر کیا ہے، انہوں نے پوری دنیا کو اس صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے کردار ادا کرنے والے تمام اداروں بشمول افواج پاکستان، پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے اور دیگر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کابینہ کے تمام ارکان اور صوبائی حکومتوں کے تمام ذمہ داران کا بھی شکر گزار ہوں جو امدادی سرگرمیوں کے لیے جگہ جگہ پہنچ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کاہر چیز پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ،حکومت مشکلات کا شکار
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی جانب سے تمام اشیاءپر 18فیصد
مئی
قطر کا 13 سال بعد دمشق میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے 13 سال بعد دمشق میں اپنے
دسمبر
موجودہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو سبوتاژ کردیا، فواد حسن فواد کا الزام
?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد
دسمبر
بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیاں داعش کی واپسی کا سبب
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے رکن مائیک والٹز نے فاکس نیوز کے ساتھ
فروری
حنظلہ ہیکر گروپ کی صیہونیوں کو اہم فوجی اور بنیادی ڈھانچے پر بڑے سائبر حملوں کی دھمکی
?️ 8 جون 2026سچ خبریں:حنظلہ نامی ہیکر گروپ نے ایک بیان میں صیہونی فوجی اور
جون
ملاقات کے وعدے کے باوجود عمران خان کی بہنوں کو پھر اڈیالہ جیل کے باہر روک لیا گیا
?️ 17 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) جیل حکام کی جانب سے ملاقات کے وعدے کے
اپریل
فرانس میں اسلام و فوبیا کا تسلسل، مساجد کی دیواروں پر صلیب کی تصاویر
?️ 9 نومبر 2021سچ خبریں : جیسا کہ فرانس میں اسلام و فوبیا جاری تھا ملک کی
نومبر
جمہوری عمل تو پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہے، عدالتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوتا ہے۔ رانا ثناءاللہ
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جمہوری
جون