دل بڑا کریں، وزیراعظم والا چکر چھوڑیں، صدر بن جائیں‘

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو صدر بننے کا مشورہ دے دیا، سینئر سیاستدان کہتے ہیں کہ 2018ء میں سب ن لیگ والے فیض یاب ہو کر ڈرے ہوئے تھے، میں نے شہباز شریف کو کہا دھاندلی پر وائٹ پیپر تیار کرتا ہوں لیکن سب ڈر گئے۔

نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق اور نواز شریف کو جانتے ہوئے کہوں گا کہ نواز شریف دل بڑا کریں، وزیر اعظم بننے والا چکر چھوڑیں اور صدر بن جائیں، موجودہ صورتحال میں ان کے لیے بہتر ہے وہ وزارت عظمیٰ کو چھوڑیں اور ملک و جمہوریت کے لیے بہتر ہے ہیڈ آف اسٹیٹ بن جائیں۔

مشاہد حسین نے کہا کہ میں نہیں چاہتا نواز شریف چوتھی بار پھر نکالے جائیں کیوں کہ اب ہائبرڈ پلس سسٹم ہے جس میں نواز شریف کا گزارا نہیں ہو سکتا، اسی وجہ سے 6 میں سے 3 وزرائے اعظم کو جیل جانا پڑا اور نواز شریف بادشاہ ہیں کیوں کہ وہ نیو کلیئر اور سی پیک جیسے دبنگ فیصلے کرتے ہیں، وہ 3 بار اس ملک کے وزیراعظم بن چکے ہیں، چوتھی بار بن کر کون سا گنیز بک آف ریکارڈ میں نام لانا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی ایک سیاسی جماعت اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی اور نیشنل حکومت ہوگی، ساری سیاسی جماعتیں اس دائرے کے لیے تیار ہیں جس میں وہ کام کریں گی، مدر آف آل ڈیلز یہ ہے کہ ایلیٹ اور سٹریٹ میں اتنا بڑا فاصلہ نہیں رہ سکتا، اس فاصلے کو ختم کرنا ہے اور میرے خیال میں یہ ہو جائے گا، دیکھ لیں جو زیادہ فیورٹ تھے اب وہ تھوڑے کم رہ گئے ہیں، یہ پیاروں کی لڑائی ہے جس میں کہا جاتا ہے تم واپس آ جاؤ کچھ نہیں کہا جائے گا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سمجھتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں ملک کو جوڑتی ہیں اس لیے قومی سلامتی کو مد نظر رکھا جاتا ہے، یہ واضح ہے سب کو کچھ نہ کچھ ملے گا، ہم شاہ محمود قریشی کی بات کرتے ہیں وہ بھی دیکھیں جو نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہوا، نواز شریف سابق وزیر اعظم تھے انہیں دھکا دیا گیا اور ہتھکڑیاں لگائی گئیں، اس وقت تو پی ٹی آئی والے خوشیاں منا رہے تھے اب سبق سیکھیں۔

مشہور خبریں۔

کورونا کی خطرناک صورتحال دیکھ کر پریانکاچوپڑا پر خوف طاری

🗓️ 20 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنے ٹیلنٹ

اسرائیلی فوج کی ریزرو فورس کا نیا بحران

🗓️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی سمیت اپنے اہداف حاصل کیے

یورپی ممالک کے لیے فلسطین کو تسلیم کرنا کیسا ہے؟ناروے کے سفارتکار

🗓️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں ناروے کے سفیر آنڈریاس گارڈر نے انقرہ میں

سعودی صیہونی دوستی کروانا مشکل ہے؟امریکہ کا کہنا ہے؟

🗓️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ریاض اور تل ابیب

حالیہ اور سابقہ انتخابات کے بارے میں جاوید لطیف کا اہم مطالبہ

🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے مطالبہ کیا

صیہونی ماہر کا حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف

🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی ماہر نے حزب اللہ کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے

بن سلمان کی نیتن یاہو کے ساتھ براہ راست پروازیں قائم کرنے کی بات چیت

🗓️ 23 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ

سعودی عرب کی جیلوں میں قید فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیئے فلسطینیوں نے شدید مظاہرے شروع کردیئے

🗓️ 30 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب کی جیلوں میں بغیر کسی جرم کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے