دفتر خارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں علمائے کرام کی گرفتاری کی مذمت

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ممتاز اسلامی سکالرز مولانا عبدالرشید داؤدی، مولانا مشتاق احمد ویری سمیت جماعت اسلامی کے 5 ارکان کی گرفتاریوں اور غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے صرف چند روز قبل یہ افسوسناک اقدامات بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی ہٹ دھرمی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بنیادی آزادی کو سراسر نظرانداز کیے جانے کا اظہار ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان گرفتاریوں نے معصوم کشمیریوں کے انسانی حقوق پر بھارتی افواج کی صریح اور مسلسل جارحیت کی ایک نئی پستی کی نشاندہی کی ہے۔

دفترخارجہ نے کہا کہ ’کشمیری علمائے کرام کی غیر قانونی نظربندی کشمیری عوام کو ان کی علیحدہ مذہبی اور ثقافتی شناخت سے ایسے وقت میں محروم کرنے کی ایک اور مذموم کوشش ہے جب ان کے حقیقی نمائندے فرضی مقدمات اور غلط بنیادوں پر پہلے ہی بھارتی قید میں ہیں۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت کشمیری علمائے کرام کی قابل مذمت گرفتاریاں بھارتی حکام کی جانب سے مذہبی اہمیت کے حامل ‘وقف بورڈ’ کی جائیدادوں پر ناجائز قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کا افسوسناک پیشگی قدم ہے، یہ قانون تمام بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے جو کسی مقدمے کے بغیر 2 سال تک حراست میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

دفترخارجہ نے کہا کہ اس طرح کے بدنیتی پر مبنی اقدام کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ہونے والے احتجاج اور بدامنی کے خوف سے ان علما کو نہ صرف بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے بلکہ کشمیر سے انہیں ہندو اکثریتی علاقے جموں کی جیل میں منتقل کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ سیاسی محرکات پر مبنی ان گرفتاریوں کا مقصد واضح طور پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آواز دبانا اور انہیں مزید پسماندہ کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ان مذہبی اسکالرز اور دیگر تمام کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے جو بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔

بیان میں عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے کہا گیا کہ ’ہم عالمی برادری سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کے خطرناک حد تک بڑھتے ہوئے رجحان کا نوٹس لے جسے بی جے پی-آر ایس ایس گٹھ جوڑ کی ایما پر فروغ دیا گیا ہے۔

بیاں میں واضح کیا گیا کہ اس کا مقصد بھارت کے مسلمانوں کو دبانا، انہیں آزادانہ طور پر اپنے عقیدے پر عمل کرنے سے روکنا اور ان کی عبادت گاہوں پرحملہ کرنا ہے۔

مشہور خبریں۔

ماہرین نے ایسا کپڑا تیار کر لیا جسے دھونے کی ضرورت نہیں

🗓️ 26 اگست 2021لندن(سچ خبریں) برطانوی کارڈف یونیورسٹی میں کیمسٹری کے شعبے کی تحقیقی ٹیم

اردگان کی جیت کے 5 اہم اسباب

🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدارتی انتخابات کے اختتام اور موجودہ صدر کی جیت

وزیراعظم کی آبی آلودگی کے خاتمے پر توجہ مرکوز

🗓️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے

پرویز مشرف کی میت پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل، این او سی جاری

🗓️ 6 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت پاکستان

5 سالہ فلسطینی بچیک کی لعنت، اسرائیلی فوج کے لیے نئی مصیبت

🗓️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز میکسیکو

ہم متحد چین کے اصول کو مانتے ہیں: نائیجیریا

🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں:   نائیجیریا کے صدارتی دفتر کی ترجمان فیمی آدیسینا نے ہفتے

ایران پر تل ابیب کے حملے کے منصوبے بے نقاب

🗓️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں پر ایران کا دوسرا بڑا حملہ، جو 200

ہنگامہ آرائی کے باعث ہائیکورٹ اور دیگر عدالتیں آج بند

🗓️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} گزشتہ روز وکلاء  نے اسلام آباد ہائی کورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے