?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے بی جے پی کے عہدیدار اور بھارتی ریاست تلنگانہ کی ریاستی قانون ساز اسمبلی کے رکن ٹی راجا سنگھ کی جانب سے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف دیے گئے انتہائی اشتعال انگیز اور توہین آمیز ریمارکس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
گزشتہ روز پیغبمر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بارے میں توہین آمیز بیان کے خلاف بھارتی مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد بھارتی پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے ایک قانون ساز کو ’مذہب کی بنیاد پر اشتعال اور نفرت‘ پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔
بی جے پی رہنما نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ بھارتی قانون ساز نے نبی اکرم ﷺ کے بارے میں بظاہر حوالہ دیتے ہوئے متنازع بیان دیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ بی جے پی کے کسی سینئر رہنما نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف توہین آمیز بیان دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ان انتہائی توہین آمیز بیانات سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی عہدیدار کے خلاف بی جے پی کی جانب سے کی گئی علامتی اور غیر مؤثر تادیبی کارروائی بھارت اور پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کو پہنچنے والی تکلیف اور غم و غصے کو دور نہیں کر سکتی۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ ٹی راجا سنگھ کو گرفتاری کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ضمانت پر رہا کردیا گیا اور بی جے پی کے پرجوش حامیوں نے ان کا استقبال کیا۔
ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ اس سے قبل پیش آئے اسی طرح کے قابل مذمت واقعے کے بعد عالمی سطح پر غم و غصے اور اس کی شدید مذمت کے باوجود حالیہ واقعہ ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف بھارتی حکومت کے نفرت انگیز رویے کی نشاندہی کرتا ہے اور بھارت میں اسلاموفوبیا کی تشویشناک صورتحال کو مزید اجاگر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت، غیر اعلانیہ ’ہندو راشٹرا‘ بن چکا ہے جہاں مسلمانوں کو انتہائی برے سلوک کا سامنا ہے، جبکہ ان کے مذہبی عقائد کو اکثریتی تسلط کے تحت پامال کیا جارہا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ اشتعال انگیز، گھناؤنے فعل پر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی خاموشی واضح طور پر انتہا پسند ہندوؤں کے لیے ان کی قبولیت اور مکمل حمایت کی عکاس ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف دیے گئے قابل مذمت بیان کے باوجود بی جے پی کی سابق ترجمان کو دیا جانے والا ریاستی تحفظ بھارت میں اسلام پر حملہ کرنے والوں کو حاصل آزادی کا عکاس ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بی جے پی کے ان ارکان کے خلاف فوری سخت کارروائی کرے جو عادتاً اسلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات اقدس کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے اور موجودہ بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلم اور اسلام مخالف ایجنڈے کی حمایت پر اس کا احتساب کرے۔
یاد رہے کہ ٹی راجا سنگھ کے قابل مذمت ریمارکس بی جے پی کی جانب سے اپنی ترجمان نوپور شرما کو عہدے سے ہٹانے کے چند ماہ بعد سامنے آئے ہیں، جس کے توہین آمیز بیان کے بعد بھارت کا سفارتی بنیادوں پر بائیکاٹ شروع ہوا تھا۔
نوپور شرما کے واقعے کے خلاف بھارت میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور نوپور شرما کے خلاف مختلف بھارتی ریاستوں میں لاتعداد مقدمات بھی درج کرائے گئے تھے۔
سپریم کورٹ نے توہین آمیز بیان دینے والی خاتون کو ’بدزبان‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بدزبانی نے پورے ملک میں آگ لگا دی ہے۔
بھارت کی سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ خاتون نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے جو اودے پور جیسے واقعات کی وجہ بنے اور یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ 10 سال سے وکالت کر رہی ہیں، انہیں پورے ملک سے فوراً معافی مانگنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
انسٹا گرام اور فیس بک صارفین کو اب فیس ادا کرنی پڑے گی
?️ 30 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹا گرام
ستمبر
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس
?️ 28 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر طاہر بزنجو کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ
دسمبر
مراکشی شہریوں کا صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے خلاف مظاہرہ
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:مراکش کے عوام نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی جرائم بالخصوص
فروری
نیٹو کے 4000 ڈالر والے توپ خانے کے گولے روس کتنے میں تیار کرتا ہے؟
?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: ایک امریکی مشاورتی کمپنی کی جانب سے کی جانے والی
مئی
خطے اور دنیا کے لیے ایران کے فتاح میزائل کے پیغامات
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کے مطابق ایران کی جانب سے فتاح ہائپرسونک
جون
نیب، نیپرا آئی پی پیز کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں:وزیر توانائی
?️ 11 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو
فروری
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ
فروری
پاکستان کے عوام اور حکومت کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں سے وابستگی تاریخ کا روشن باب ہے،فیصل کریم کنڈی
?️ 29 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فلسطینی عوام کو خراجِ
نومبر