?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان نیوی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی نیوی اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کردیا جائے گا۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ہے اور وہ اپنے طیاروں کا ملبہ اپنے میڈیا کو دکھانے سے گریز کررہا ہے، اسی طرح افواج پاکستان کا دوسرا ونگ پاک بحریہ بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے سپر سانک کروز میزائل سے لیس اپنے جنگی جہاز پاکستان کی جانب روانہ کردیئے ہیں تاکہ کراچی کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا جائے۔ اس بات کا بھی دعوی کیا گیا تھا کہ بھارت کی جانب سے طیارہ بردار جہاز، ڈیسٹرائیرز، فریگیٹس اور اینٹی آبدوز جہاز روانہ کئے گئے ہیں جو کہ پاکستانی ساحل سے تقریب تین سو سے چار سو میل کے فاصلے پر ہیں۔
ان میں سے بعض روس کے بنائے گئے براہموس میزائل سے لیس ہیں جو کہ تین سو کلوگرام وار ہیڈ کے ساتھ پانچ سو میل کے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی تجارت کا تقریباً ساٹھ فیصد حصہ کراچی کی بندرگاہ سے ہوتا ہے اور یہ شہر ملک کی تجارت کیلئے شہ رگ تصور کیا جاتا ہے۔
مشہور خبریں۔
موساد کی جاسوس بیٹی کی شام میں امارات سے مدد کی درخواست
?️ 30 دسمبر 2022سچ خبریں: شام میں موساد کے ایک جاسوس ایلی کوہن کی
دسمبر
ایران کی قیادت میں نئے مشرق وسطیٰ کا ظہور!:ٹائمز آف اسرائیل
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ بیجنگ کی حوصلہ افزائی
اپریل
ایران کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی لچک کو کمزور کرنے والے عوامل
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے دہشت گردانہ حملے اور بعد میں ہوائی
جون
2023 صیہونی حکومت کی تاریخ کا بدترین سال
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:صہیونی سوشل نیٹ ورکس پر گراف کے مطابق الاقصیٰ طوفان آپریشن
جنوری
پارٹی میں اختلافات پر بانی پی ٹی آئی کا ردعمل
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پارٹی میں بڑھتے ہوئے اختلافات پر بانی پی ٹی آئی
جولائی
فلسطینی اسیر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے لئے تیار
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: اسلامی مقاومتی تحریک حماس کے سینئر رکن اسماعیل رضوان نے
مارچ
یوٹیوب میں گوگل لینز کے فیچر کی آزمائش
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹس ویڈیوز دیکھنے کے دوران گوگل لینز
جون
آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا، عوام کو بھی ریلیف دیں گے، احسن اقبال
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے
مئی