دریاؤں میں گنجائش سے زیادہ پانی آیا جس کی توقع نہیں تھی۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دریاؤں میں گنجائش سے زیادہ پانی آیا جس کی توقع نہیں تھی، بروقت اقدامات نہ ہوتے تو سیلاب سے تباہی زیادہ ہوتی، اللہ تعالی نے بہت بڑے نقصان سے بچا لیا ہے۔

دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ شدید ترین بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال ہے، یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے، بھارت نے اپنے ڈیم بھر جانے سے پانی چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 3 دریاؤں میں پانی کا شدید دباؤ ہے، انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے بھرپور کام کیا ہے، بروقت اقدامات نہ ہوتے تو سیلاب سے تباہی زیادہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ نارووال مکمل ڈوبا ہوا ہے، سیالکوٹ میں بھی برا حال ہے، اللہ تعالی نے بہت بڑے نقصان سے بچا لیا ہے، پنجاب کی انتظامیہ نے 50 ہزار سے زائد افراد کومحفوظ مقام پر پہنچایا، انتظامیہ کی تاخیر اور غفلت سے کوئی اموات نہیں ہوئیں، ہر شخص کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

بحران کے حل کے لیے مذاکرات کا وقت آگیا ہے: ٹرمپ

?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین پارٹنر شپ معاہدہ

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

اسرائیل کی موجودہ صورتحال؛ شاباک کے سابق سربراہ کی زبانی

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: شین بٹ یا شاباک کے نام سے مشہور صیہونی حکومت

کوئی ملک طالبان کو تسلیم نہیں کرے گا: امریکہ

?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:کابل میں امریکن ایمبیسی کی انچارج کیرن ڈیکر کا کہنا ہے

غزہ میں بقا کی جنگ؛ کوئی بھی محفوظ نہیں 

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کے نہتے عوام کے خلاف مجرمانہ

غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؛صیہونی ہسپتالوں کی زبانی

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: تل ابیب کی جانب سے زمینی حملے میں اسرائیلی ہلاکتوں

ایران سعودی تعلقات کی بحالی سے امریکی صیہونی لابیاں سیخ پا

?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں ایران مخالف صہیونی لابی سمجھے جانے والے تھنک ٹینک

پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کےلئے مکمل حمایت جاری رکھے گا. عاصم افتخار

?️ 25 نومبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے دوٹوک الفاظ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے