?️
راولپنڈی (سچ خبریں) دبئی ایئر شو 2025 میں جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری پوری توجہ کا مرکز رہا جبکہ ایک دوست ملک کے ساتھ اس کی خریداری کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط بھی کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ایئر شو کے دوران جدید جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارے نے غیر معمولی دلچسپی حاصل کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں اس طیارے کی نمایاں کارکردگی نے جے ایف-17 تھنڈر کو ایک قابلِ اعتماد جنگی طیارے کے طور پر عالمی سطح پر اُجاگر کیا اور کئی ممالک نے اس میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر دستخط بھی ہوگئے جو پاکستان کے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک اہم پیش رفت قرار دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ معاہدہ جے ایف-17 تھنڈر کی بڑھتی ہوئی عالمی شہرت اور بین الاقوامی سطح پر اس پر اعتماد کی علامت ہے۔
یاد رہے کہ دبئی ایئر شو میں معروف سپر مشاق ٹرینر طیارے بھی نمائش کا حصہ تھے۔


مشہور خبریں۔
دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی تصویر والا صحافی شہید
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:غزہ پٹی میں اس خبرنگار نے شہادت پائی جس کی دل
اپریل
روس نے سلامتی کونسل میں مغربی ممالک سے کیا کہا؟
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:روس کے نمائندے دمتری پولیانسکی نے پیر کی شام اعلان کیا
جولائی
ایران، امریکہ مذاکرات پر خواجہ آصف کا مؤقف
?️ 13 اپریل 2026 سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران اور امریکہ
اپریل
جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا
اپریل
ایران کے خلاف کاروائی اسرائیل کے لیے کیسی رہے گی؟ پاکستانی وزیر دفاع کی زبانی
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت
اپریل
امریکہ کو تائیوان میں مداخلت کا کوئی حق نہیں: چین
?️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکی حکام کے مداخلت پسندانہ
اکتوبر
جوڈیشل کمیشن 2 دسمبر کو اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کا فیصلہ کرے گا
?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور وفاقی آئینی
نومبر
امریکہ خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے: چین
?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:چین کے ایک فوجی ترجمان نے امریکہ پر الزام عائد کیا
فروری