خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

?️

لکی مروت: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے گُرگُری میں پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ضلع پولیس کے ترجمان شوکت خان نے واقعے اور جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام شہید ہونے والے اہلکار کانسٹیبل تھے۔

ترجمان کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل شاہد اقبال، سمیع اللہ، عارف، صفدر اور محمد ابرار کے نام سے ہوئی، جو پولیس موبائل کے ڈرائیور بھی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع پر ضلع پولیس افسر سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

اگرچہ واقعے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہو سکی، تاہم پولیس ترجمان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی کے جلے ہوئے ملبے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہید اہلکاروں کے لیے دعائیں کیں۔

وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے پولیس فورس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صفِ اول کا کردار ادا کیا اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔

حکومتی عزم کو دہراتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہر صورت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

یہ واقعہ صوبے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور اس کا بھائی شہید ہو گئے تھے۔

اس سے قبل رواں ماہ لکی مروت میں پولیس موبائل کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے تھے۔ نومبر میں ہنگو میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کے جواب میں کارروائی کے دوران تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

یوم قدس کے موقع پر شہید سید حسن نصر اللہ کی تاریخی تقریروں پر ایک نظر

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: عالمی یوم قدس کے موقع پر، مناسب ہے کہ حالیہ

دنیا کے نام نہاد جمہوری ملک بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، حریت کانفرنس

?️ 16 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 1 جون 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے سربراہ مولانا

صوبائی حکومت کا غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کی ادائیگی معطل کرنے کا فیصلہ

?️ 23 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صوبائی حکومت نے غیر معیاری کام پر ستھرا پنجاب

پاک – چین کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل، ہوگا جشن

?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد{سچ خبریں} چین اور پاکستان کے بیچ سفارتی تعلقات کے قیام

اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے ساتھ ہی ڈالر کی آمد میں اضافہ

?️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کرنسی ڈیلرز نے کہا ہے کہ جمعہ کو ختم

عرب لیگ میں واپسی شامی عوام کی 12 سال کی استقامت کا نتیجہ ہے: عطوان

?️ 9 مئی 2023کل، اتوار، 7 مئی، 2023، عرب لیگ نے 12 سال بعد شام

کوئٹہ کی مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

?️ 9 مارچ 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے