خیبرپختونخوا: فورسز کی کارروائیوں میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد

نیٹو اسلحہ

?️

پشاور (سچ خبریں) پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں سے افغانستان میں استعمال ہونے والا امریکی اور نیٹو افواج کا اسلحہ برآمد کرلیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسزکی جانب سے یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کی گئیں، اس دوران دہشت گردوں سے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد کیا جو میڈیا کےسامنے بھی پیش کردیاگیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ اسلحہ دہشتگردوں سے پچھلے کچھ مختلف آپریشنز میں برآمد کیا جن میں ایم 4، ایم 16 اور دیگرخود کار جدید اسلحے سمیت نائٹ وژن گاگلز اور دیگر جدید آلات برآمد کیے گئے جب کہ اسلحے میں امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ کوالٹی کا دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی شامل ہیں۔

فتنہ الخوارج ان امریکی ہتھیاروں کے ذریعے فاصلےسے پاک افواج کو رات میں بھی نشانہ بنا سکتےہیں، ان امریکی ہتھیاروں میں سٹیل ہیڈ گولیاں بھی شامل ہیں جو کہ بلٹ پروف جیکٹ میں سے بھی گزرسکتی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے وقت یہ اسلحہ چھوڑ دیا گیا تھا اور دہشتگرد یہ اسلحہ پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کےخلاف استعمال کر رہے ہیں جب کہ امریکی ہتھیاروں پر صاف لکھا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔

مشہور خبریں۔

گروسی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے خواہاں 

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: ذرائع ابلاغ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA)

شوکت ترین واشنگٹن روانہ ہوگئے

?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو شوکت ترین

دو صہیونی بسوں میں مشتبہ آتشزدگی

?️ 20 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی کہ مقبوضہ فلسطین کے وسط

یمنی انسانی حقوق کے مرکز نے شہریوں کے خلاف سعودی جرائم کے خاتمے کا کیا مطالبہ

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:یمنی انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک کے بے دفاع

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو واپس بلا لیا

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے

نیتن یاہو پر گرفتاری کا خوف طاری

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بعض عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیتن یاہو نے

مشرق وسطیٰ میں بحران پیدا کرنے کے بحران زدہ امریکی معیشت پر اثرات

?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: سیاسی تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ

پی ٹی آئی کا ایک بار پھر 9 مئی، 26 نومبر کے پرتشدد واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

?️ 18 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں سیاسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے