خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل مکمل ووٹوں کی گنتی جاری

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ایوان بالا کی 11 نشستوں کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں چھ پانچ کا فارمولا طے پاگیا تھا، تاہم پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کے دستبردار نہ ہونے سے بلامقابلہ انتخاب ممکن نہیں ہوسکا، پی ٹی آئی رات گئے 4 ناراض ارکان کو منانے میں کامیاب ہوگئی تھی لیکن خرم ذیشان کے دستبردار نہ ہونے پر پولنگ ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 11 نشستوں کے لیے 145 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

جنرل نشستوں پر حکومت نے 4 جبکہ اپوزیشن نے 3 امیدوار میدان میں اتارے ہیں، خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر دونوں جانب سے 2،2 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نورالحق قادری کو میدان میں اتارا ہے جبکہ خواتین کی نشست پر روبینہ ناز اور ٹیکنوکریٹ کے لیے اعظم سواتی پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے نیاز احمد، پیپلز پارٹی کے طلحہٰ محمود اور جے یو آئی (ف) کے عطا الحق امیدوار ہیں، خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی (ف) کے دلاور خان مقابلہ کر رہے ہیں۔

صوبائی اسمبلی میں حکومتی ارکان کو 92 جبکہ اپوزیشن کو 53 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ انتخابات اسپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کا حلف نہ ہونے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔

دوسری جانب سینیٹ الیکشن کے موقع پر میڈیا کو اسمبلی کے احاطے میں جانے سے روک دیا گیا ہے، سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز کو صوبائی اسمبلی میں جانے کی اجازت نہیں، اسمبلی کے سیکیورٹی انچارج کے مطابق میڈیا پر پابندی الیکشن کمیشن نے لگائی ہے۔

مشہور خبریں۔

افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہاہے:وزیر خارجہ

?️ 11 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا افغانستان کی صورتحال پر

افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے۔ حنیف عباسی

?️ 12 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج

یوکرین میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کا راز دنیا کے سامنے بے نقاب

?️ 30 اگست 2023سچ خبریں : سرکاری اعداد و شمار کے برعکس کہ دنیا کے

نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں حکام کے درمیان شدید تلخ کلامی  

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو کے دفتر میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں

ہزاروں پاکستانیوں کا غزہ میں نسل کشی کے خلاف مظاہرہ

?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں: ہزاروں پاکستانی شہریوں نے غزہ میں نسل کشی اور جنگ

فرانسیسی صدر کی اسرائیل کے غزہ میں فوجی کارروائیوں کی مخالفت

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:فرانسیسی صدر امانوئل ماکرون نے غزہ میں اسرائیلی فوجی آپریشن

فی الحال جنگجوؤں کو یوکرین بھیجنا صحیح طریقہ نہیں ہے: انگلینڈ

?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی وزیر دفاع بن والیس نے کہا کہ ملکی حکومت نے

10 سالوں میں 7 وزرائے اعظم؛ برطانیہ اپنے سیاستدانوں کو کیوں قربان کر رہا ہے؟

?️ 24 جون 2026سچ خبریں: کیئر اسٹارمر، وزیر اعظم برطانیہ، نے پیر کے روز اپنے عہدے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے