?️
ضلع خیبر: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 سپاہی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 4 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ سپاہی وقاص علی شاہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی باسط علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
مزید بتایا گیا کہ علاقے میں کسی مزید دہشت گرد کو ٹھکانے لگانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ 16 اپریل کو خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سپاہی شہید ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اتوار کو جنوبی وزیرستان کے علاقے زرملان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ اس دوران دو سپاہی شہید ہوگئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاراچنار سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ لانس نائیک شعیب علی اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سپاہی سپاہی رفیع اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
اس سے قبل 13 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے میں ہوشاب روڈ پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کر کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقہ گشکور کے ہوشاب روڈ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور سیکیورٹی فورسز وہاں داخل ہوئیں، فورسز دہشت گردوں کے فرار ہونے کے راستے بند کر رہی تھیں کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ، گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔


مشہور خبریں۔
نو مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
?️ 24 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے مقدمات میں پاکستان
جون
اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت ایک لاکھ 40 ہزار گھر تکمیل کے قریب ہیں۔ عظمی بخاری
?️ 18 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جون
صیہونیوں کی ایران امریکہ مذاکرات میں مداخلت کی کوشش ناکام؛صیہونی میڈیا کا اعتراف
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ موساد اور صیہونی
اپریل
جنوبی شام کو دوسرا لبنان نہیں بننے نہیں دیں گے:صہیونی وزیر جنگ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر جنگ نے شام کے جنوبی حصے میں
فروری
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، خان یونس میں 2 فلسطینی شہید
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی
نومبر
سپریم کورٹ میں عارضی بنیادوں پر ججوں کی تعیناتی کیوں کی جا رہی ہے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ نے 19 جولائی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس
جولائی
غزہ نسل کشی کی دوسری برسی پر فلسطینی اسلامی جہاد کے 8 پیغامات
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی جہاد تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان
اکتوبر
تل ابیب کی منامہ میں خفیہ ملاقات
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: قابض فوج کے چیف آف سٹاف ہرٹز ہالوئے نے بحرین کے
جون