خودمختار پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ بلاول بھٹو

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مضبوط اور خود مختار پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمان صرف اینٹ پتھروں کی عمارت نہیں بلکہ عوامی امنگوں کی نمائندہ، امیدوں کی پناہ گاہ اور آزادیوں کی محافظ ہے، پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز ہماری قوم کی قربانیوں اور جدوجہد کی عکاس ہے، جس میں جمہوریت کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ ہمیں یہ سبق دیتی ہے جب بھی پارلیمان کو کمزور کیا گیا، عوام کو نقصان پہنچا، اور جب بھی پارلیمان کو خاموش کیا گیا، قوم کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی، کسی کو بھی پارلیمان کے تقدس کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

انہوں نے تمام جمہوری قوتوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمانی روایات کے دفاع اور پارلیمان کو قومی فیصلوں کے مرکز میں اس کا جائز مقام واپس دلانے کے لیے متحد ہوں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بطور نوجوان جمہوریت پسند وہ پارلیمان کو مساوات، انصاف اور وقار کے خوابوں کو قانون کی شکل دینے کی جگہ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم پارلیمان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پارلیمان صرف بحث و مباحثے کا ایوان نہیں بلکہ ہماری جمہوریت کا دھڑکتا ہوا دل ہے، جس کا تحفظ ہمارا مقدس فریضہ ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ میں اسرائیل کی چولیں ہل گئیں

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: مغربی ایشا کے امور کے ماہر نے صیہونی حکومت کی

قطر نے اسرائیلی وعدوں کے بجائے امریکا سے ضمانتیں مانگیں؛ وجہ؟

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی عبرانی اخبار Haaretz نے ایک باخبر ذریعے کا حوالہ

پنجاب میں ضمنی انتخابات کی شکست کے بعد پی ٹی آئی پنجاب میں بھی حکومت بنانے جارہی ہے

?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی

کشمیر کی ’شہد کی ملکہ‘ جو خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد کے لیے کوشاں ہیں

?️ 25 دسمبر 2024جموں: (سچ خبریں) انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر کی ثانیہ زہرا کی زندگی

صارفین کی سہولت کے لئےگوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ

?️ 21 ستمبر 2021نیویارک (سچ خبریں)صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کی غرض سے گوگل

کے پی کے حکومت کا غریب خاندانوں کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا منصوبہ

?️ 27 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے غریب خاندانوں کو لائف انشورنس فراہم

ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: سماجی پلیٹ فارم ایکس (جس کا پرانا نام ٹوئٹر تھا)

عین الاسد بیس پر راکٹ حملہ

?️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  بعض عراقی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے