خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ ملک احمد خان

ملک احمد خان

?️

لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے اسمبلی فورمز کو احتجاج کا گڑھ بنا دیا گیا، کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر آپ کو متفق ہونا پڑے گا، سیاست کو ایک رستہ ملنا چاہیے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بڑی اچھی بات کی ہے کہ انہوں نے بات چیت کے دروازے کو کھولا ہے، بات چیت ہی واحد حل ہوتا ہے، ہم امن چاہتے ہیں، ہم اکنامک گروتھ چاہتے ہیں، صوبوں میں بیٹھے لوگ وفاق سے نہ بات کریں تو بنیادیں ہل جاتی ہیں، جنگوں یا قتل کے بعد بھی بات چیت سے ہی مسئلہ حل کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں، پاکستان نے اپنی سفارتی و جنگی برتری دونوں ثابت کیں، پاکستانی انٹیلی جنس کی برتری کو بھی دنیا نے تسلیم کر لیا، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرتا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں پیسے دے کر لوگوں کو خرید کر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے، پاکستان میں پراکسی کا لبادہ اوڑھ کر بھارتی سرمایہ کاری ہوتی ہے، بھارتی جاسوس کلبھوشن اور جہلم کے سٹیشن سے بھارتی جاسوس پکڑے، پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، پہلگام واقعے کو چار پانچ ماہ ہو گئے، 150 دنوں میں ثبوت نہ دیا تو الزام کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔

ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ بھارتی سوچ اور مودی نے جنگی فضا قائم کر رکھی ہے، جنگ، خون یا بارود کی بو کس کو پسند ہے، ہمیں مل کر خطے کو پُرامن بنانا ہے، اگر کوئی خطے میں اپنی بدمعاشی ثابت کرے گا تو پھر پاکستان بھر پور جواب دے گا، بھارتی مذموم مقاصد کا بھرپور مقابلہ کریں گے، امید کرتا ہوں پاک افغان مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے، ہمارے پاس تو بھارت اور افغانستان سے دہشت گردی کے ثبوت ہیں۔

مشہور خبریں۔

نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ کردیا

?️ 21 اکتوبر 2025نستلے نے اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے 16 ہزار ملازمین کو فارغ

صیہونی نئی پناہ گاہ کی تلاش میں

?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں:ایک اسرائیلی عہدہ دار یونانی جزائر خریدنے کی کوشش کر رہا

انسانیت قوموں سے بڑی ہے :شمعون عباسی

?️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے

طالبان کے خواتین کے لیے نئے احکام

?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:طالبان حکومت نے افغانستان میں خواتین کے لیے مزید پابندیاں عائد

امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ؛ 1ہلاک،7 زخمی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکہ کی لوزیانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی فائرنگ کے واقعے

امریکی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی شہریوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ کے مظلوم

شوکت ترین کی آڈیو میں کٹ پیسٹ کی گئی یہ کام وہ پہلے بھی کرتے ہیں،اسد عمر

?️ 29 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ شوکت

خاشقجی کے قاتل کی رہایش ریاض کے ایک سیکورٹی کمپلیکس میں

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  مقامی عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ جمال خاشقجی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے